گرمی کی شدت کے باعث آسٹریلیئن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے میچز مؤخر کر دیئے گئے

ملک کا درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

جیسا کہ میلبورن میں 45 ڈگری تک کے شدید درجہ حرارت کی پیش گوئی کی گئی ہے تو آسٹریلیئن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے میچز کو ملتوی کرتے ہوئے ان کے لیے نئی تاریخیں مقرر کر دی گئی ہیں۔

گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز منگل کو شروع ہونا ہیں۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین نے ایک بیان میں کہا کہ 2019 میں متعارف کردہ خصوصی قواعد کے تحت وقفوں اور بیرونِ خانہ کورٹس میں کھیل روک دینے کی اجازت ہو گی جبکہ وہیل چیئر چیمپین شپ کو 24 گھنٹوں کے لیے ملتوی کر دیا جائے گا اور عملے کے لئے اضافی حفاظتی اقدامات فراہم کیے جائیں گے۔

ملک کے ادارۂ موسمیات کے مطابق منگل کے روز دیہی وکٹوریہ میں 49 ڈگری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ گرمی کی طویل ترین لہر کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آسٹریلیا کے جنوب مشرق میں درجہ حرارت بہت بلند رہا ہے۔

اوٹ وے رینجز میں لگی ہوئی بےقابو آگ کے باعث فضا میں دھوئیں کی دبیز تہہ کا بھی امکان ہے۔ آسٹریلیا کے دوسرے بڑے شہر میں ایک عشرے سے زیادہ عرصے میں درجہ حرارت کے شدید ترین سطح تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے باعث بعض ٹرام سروس معطل کر دی گئیں اور رہائشیوں کو گھر کے اندر رہنے کا مشورہ دیا گیا۔

موسمیات کے سینئر ماہر اینگس ہائنس نے منگل کے روز ایک آڈیو بیان میں کہا ہے کہ آگ کے خطرے سے متعلق انتباہات "انتہائی خشک ایندھن، گرم دن اور تیز ہواؤں" کا نتیجہ ہیں۔

میٹراویدر کے مشیر ماہرِ موسمیات ٹم کانسٹیبل نے بتایا کہ ایڈیلیڈ میں کم از کم درجہ حرارت بھی 36 ڈگری کے قریب ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے صبح سویرے کا پرسکون دورانیہ ختم ہو جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں