چین کی اسلام آباد مسجد حملے کی مذمت، پاکستان کی حمایت کا وعدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

چین نے اسلام آباد میں ایک شیعہ مسجد پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اتوار کو عہد کیا ہے کہ وہ حکومتِ پاکستان کی طرف سے "قومی سلامتی و استحکام برقرار رکھنے" کی کوششوں کی حمایت کرے گا۔

چینی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا، جمعہ کے مسجد حملے سے چین کو "سخت صدمہ" پہنچا ہے۔

پاکستان کے دارالحکومت میں ایک حملہ آور نے مسجد کے دروازوں پر فائرنگ کی اور پھر خودکش بم دھماکہ کر دیا جس میں کم از کم 31 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ ایک عشرے سے زائد عرصے میں اپنی نوعیت کا مہلک ترین حملہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں