برطانیہ کے شہزادہ ولیم، شہزادی کیتھرین کاایپسٹین کی متأثرہ خواتین کےلیےگہری تشویش کااظہار
سابق شہزادہ اینڈریو کے اپیسٹین سے روابط کا انکشاف، شاہی محل کی خود کو معاملے سے الگ کرنے کی کوشش
شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین نے پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں بدنامِ زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی متأثرہ خواتین کے لیے تشویش کا اظہار کیا۔ سزا یافتہ جنسی مجرم کے ساتھ سابق شہزادہ اینڈریو کے روابط سے متعلق انکشافات سے خود کو الگ کرنے کے حوالے سے برطانوی سلطنت کا یہ تازہ ترین اقدام ہے۔
امریکی محکمہ انصاف نے اس ماہ کے شروع میں دستاویزات کے تین ملین سے زیادہ صفحات جاری کیے جن کے مندرجات پر برطانیہ کی مشہور ترین شاہی شخصیات نے خوف و دہشت کا اظہار کیا۔
شاہی محل نے ایک بیان میں کہا، "ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ ویلز کے شہزادہ اور شہزادی مسلسل انکشافات سے سخت پریشان ہیں۔ ان کا ذہن متأثرہ خواتین پر مرکوز ہے۔"
ولیم پیر سے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کر رہے ہیں جس سے قبل جاری ہونے والا بیان سابق شہزادے کے ارد گرد بڑھتے ہوئے بحران پر بادشاہت کے ردِ عمل کا حصہ ہے۔ ایپسٹین کے ساتھ روابط سے متعلق سابقہ انکشافات کے بعد انہیں اکتوبر میں ان کے شاہی القابات سے محروم کر دیا گیا تھا۔ شاہ چارلس سوئم کے 65 سالہ بھائی کو اب صرف اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کے نام سے شناخت کیا جاتا ہے۔
بادشاہ نے گذشتہ ہفتے ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کو ونڈسر کیسل کے قریب رائل لاج میں ان کا دیرینہ گھر چھوڑ دینے پر مجبور کر دیا۔ اس طرح انہوں نے یہ اقدام تیز کیا جس کا اعلان پہلی بار اکتوبر میں کیا گیا تھا لیکن اس سال کے آخر تک اس کے مکمل ہونے کی امید نہیں تھی۔
ماؤنٹ بیٹن ونڈسر اب مشرقی انگلینڈ میں بادشاہ کی سینڈرنگھم اسٹیٹ میں رہ رہے ہیں۔ وہ وڈ فارم کاٹیج میں عارضی طور پر رہیں گے جبکہ اسٹیٹ میں ان کے مستقل گھر کی مرمت ہو رہی ہے۔
ماؤنٹ بیٹن ونڈسر نے ایپسٹین کے ساتھ اپنے روابط میں کسی غلط کام کی بارہا تردید کی ہے۔
-
برطانوی وزیر اعظم کے چیف آف سٹاف مستعفی، ایپسٹین فائلوں سے کیا تعلق ہے؟
برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کے چیف آف سٹاف مورگن میک سوینی نے اپنے عہدے سے ...
بين الاقوامى -
بھارتی ریفائنرز کا امریکی تجارتی معاہدے کے لیے روسی تیل خریدنے سے اجتناب
بھارتی ریفائنرز اپریل میں ترسیل کے لیے روسی تیل کی خریداری سے گریز کر رہے ہیں اور ...
بين الاقوامى -
’ہم خوف زدہ نہیں‘ :ویٹکوف کی امریکی بیڑے پر موجودگی کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا رد عمل
ایران جنگ کا خواہاں نہیں، اگر جنگ مسلط کی گئی تو تہران سخت جواب دے گا
مشرق وسطی