مسلم مخالف تبصروں پر آسٹریلیا کے دائیں بازو کی قانون ساز کی مذمت

معافی مانگنے کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

آسٹریلیا کے نسلی امتیاز پر نظر رکھنے والے ادارے نے بدھ کو دائیں بازو کی ایک سخت گیر قانون ساز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جنہوں نے اپنے تبصروں میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا۔

امیگریشن مخالف ون نیشن پارٹی کی رہنما پولین ہینسن نے پیر کو کہا تھا، آسٹریلیا کو اسلام اور بنیاد پرستی کے خلاف "سخت مؤقف" کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

سینیٹر نے سکائی نیوز آسٹریلیا سے بات کرتے ہوئے کہا، "ان کے مذہب پر مجھے تشویش ہے کیونکہ قرآن میں جو کہا گیا ہے: وہ مغربیوں سے نفرت کرتے ہیں تو یہی اصل بات ہے۔"

نیز کہا، "آپ کہتے ہیں: 'اوہ، ٹھیک ہے لیکن اچھے مسلمان بھی تو موجود ہیں۔' تو مجھے افسوس ہے، آپ کیسے جان سکتے ہیں - مجھے بتائیں کہ اچھے مسلمان موجود ہیں؟"

نسلی امتیاز کے کمشنر گریدھرن سیوارامن نے کہا، ایسے تبصرے جو لوگوں کو "بدنام اور ان کی ناقدری" کریں، وہ خوف بڑھانے اور تقسیم کو گہرا کرنے کا کام کرتے ہیں۔

"ان لوگوں کے لیے جو سماجی ہم آہنگی کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہیں: آپ آسٹریلیا کے ایک پورے گروپ کو الگ تھلگ کر کے، کم تر کہہ کر یا ان پر شک کا اظہار کر کے ہم آہنگی پیدا نہیں کر سکتے۔"

انہوں نے ایک بیان میں کہا، اتحاد احترام سے شروع ہوتا ہے۔

"میں سینیٹر ہینسن سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اپنے تبصرے واپس لیں اور مسلمان آسٹریلوی باشندوں سے معافی مانگیں۔"

ہینسن نے پہلے عوامی نشریاتی ادارے اے بی سی کو بتایا، میں درحقیقت یہ نہیں مانتی کہ اچھے مسلمان نہیں ہیں۔ لیکن بعد ازاں وہ اپنے ہی الفاظ سے منحرف ہو گئیں۔

تاہم انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہون نے "شرعی قانون یا ایک سے زیادہ شادیوں پر یقین نہ رکھنے والے یا جو داعش کے ارکان کی دلہنوں یا غزہ کے خلافت پر یقین رکھنے والے لوگوں کو لانا چاہتے ہیں، ان میں سے کسی کو ناراض کیا ہے تو وہ معذرت خواہ ہیں۔"

وزیرِ داخلہ ٹونی برک نے منگل کو کہا کہ ان کے تبصرے "غلط اور ظالمانہ" تھے اور کسی عوامی عہدے پر فائز شخص کو زیب نہیں دیتے۔

ہینسن کی ون نیشن پارٹی کے پاس پارلیمنٹ کے 150 نشستوں والے وفاقی ایوانِ زیریں میں ایک رکن اور 76 نشستوں والے وفاقی ایوان بالا میں چار سینیٹرز ہیں۔

آسٹریلیا کے اگلے عام انتخابات مئی 2028 تک ہونے کی توقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں