اٹلی کی پولیس نے جمعہ کے روز رپورٹ کیا ہے کہ اس نے ایک 44 سالہ بے گھر جرمن خاتون کے مبینہ طور پر سر کاٹ دیے جانے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
خاتون جس کا سر اس کے دھڑ سے جدا پایا گیا اٹلی میں ایک بے گھر خاتون کے طور پر زندگی گزار رہی تھی اور ٹسکان نامی شہر کے مضافات میں رہتی تھی۔
اس واقعے کے بارے میں ایک اور بے گھر شخص نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔
پولیس کے مطابق خاتون کی لاش ملنے کی جگہ سے جن چیزوں کو برآمد کیا گیا ہے ان میں ایک چاقو بھی شامل ہے جبکہ خون کے نمونے لیے گئے ہیں تاکہ تحقیقات کو آگے بڑھایا جا سکے۔
ایک شخص کی پولیس نے نگرانی شروع کر دی ہے کیونکہ اسے سنگین جرائم میں کئی مواقع پر مشتبہ سمجھا گیا ہے۔ تاہم یہ شخص آج کل ہسپتال میں داخل ہے۔ اس شخص کے کپڑوں پر خون کے کئی داغ بھی معلوم ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق اس کو خون آلود کپڑوں کے ساتھ خاتون کی قتل کی اطلاع سے کچھ ہی دیر پہلے دیکھا گیا تھا۔
44 سالہ خاتون جرمن شہری تھی اور بے گھر ہونے کی وجہ سے ایک ایسی جگہ رہائش رکھی ہوئی تھی جو خیراتی بنیادوں پر بے گھروں کے لیے بنایا گیا ہے۔
جس شخص پر شبہ کیا جا رہا ہے اس کا تعلق شمالی افریقہ سے بتایا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ وہ بعض ذہنی عوارض کا شکار ہے۔