استنبول سے تہران جانے والی پروازیں جمعہ کی رات منسوخ کر دی گئیں: ایئرپورٹ
ایران کے اردگرد امریکی فوج کی بڑھتی ہوئی تعداد کے درمیان گذشتہ رات استنبول ایئرپورٹ سے تہران جانے والی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
استنبول ایئرپورٹ نے کہا کہ ترک ایئرلائنز اور دو ایرانی کمپنیوں کی ایرانی دارالحکومت جانے والی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
ہفتہ کو تہران جانے والی چار پروازیں بھی منسوخ ہو گئیں اگرچہ چھے دیگر کو منسوخ نہیں کیا گیا۔ شمالی ایرانی شہر تبریز جانے والی ترکش ایئرلائن کی پرواز منسوخ کر دی گئی جسے ہفتے کی صبح روانہ ہونا تھا۔
ترک حکام نے جمعہ کے روز ایران میں ہونے والے واقعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور ان ممالک کی فہرست میں شامل نہیں ہوا جنہوں نے اپنے شہریوں کو اسلامی جمہوریہ کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ترکی کی 550 کلومیٹر (340 میل) طویل سرحد ایران سے متصل ہے جس کے تین کراسنگ پوائنٹس ہیں۔