سعودی وزیر خارجہ کا افغان ہم منصب سے رابطہ، پاک-افغان کشیدگی میں کمی پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے افغان ہم منصب امیر خان متقی سے ٹیلیفون پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران انہوں نے حالیہ علاقائی پیش رفت اور کشیدگی میں کمی کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا تاکہ خطے میں امن اور استحکام کے حصول میں مدد مل سکے۔

خیال رہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان یہ ٹیلیفونک رابطہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب گذشتہ روز سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ افغانستان کی طرف سے پاکستان کی سرحدی علاقوں میں گولہ باری کے بعد جمعہ کے روز پاک فوج نے جوابی کارروائی کی جس میں افغانستان کے اندر فوجی مراکز کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔

اس کشیدگی پر سعودی عرب نے دونوں پڑوسی ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور بات چیت کےذریعے مسائل کے حل پر زور دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں