ایران کی خلاف ورزیوں کے خلاف سعودی عرب کے اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے جس میں امریکی صدر نے مملکت کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے کی سلامتی اور استحکام کو سبوتاژ کرنے والی ایرانی خلاف ورزیوں کے خلاف سعودی عرب کی جانب سے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔
امریکی صدر نے سعودی عرب پر ہونے والے ان کھلے میزائل حملوں کی شدید مذمت کی جنہیں سعودی فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے ناکام بنا دیا تھا۔