شہریوں پر ایرانی حملوں کا ایران کو ضرور جواب دیں گے: سینٹ کام کمانڈر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

اسرائیل کی جنگی حکمت عملی سے متعلق ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے خلاف جنگی کارروائیوں کو جاری رکھا جائے گا۔ تاکہ حزب اللہ کی بچی کھچی قوت کو ختم کیا جا سکے۔

ذرائع نے اس بارے میں کہا کہ دونوں محاذ الگ الگ حیثیت رکھتے ہیں۔ اس لیے ایران میں جنگ روکنے کے باوجود لبنان میں کارروائیاں نہیں روکی جائیں گی۔

اسرائیل نے لبنان کو دھمکی دی تھی کہ اگر حزب اللہ کو ہتھیاروں سے نہ روکا گیا تو لبنان پر پہلے سے زیادہ سخت حملے کیے جائیں گے۔

خیال رہے حزب اللہ خطے میں ایران کی سب سے اہم پراکسی سمجھی جانے والی ملیشیا ہے۔ جس کو اسرائیل نے حالیہ شروع کی گئی ایران جنگ کے ساتھ ہی از سر نو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

لبنان اور اسرائیل کے درمیان 27 نومبر 2024 کو جنگ بندی ہوئی تھی۔ تاہم اسرائیلی فوج نے اس جنگ بندی کے باوجود ہر دوسرے تیسرے روز جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان میں کارروائیاں جاری رکھیں۔ لیکن 28 فروری 2026 کے بعد لبنان ایک بار پھر مسلسل اسرائیلی جنگی حملوں کی زد میں ہے۔

اسرائیلی ذرائع نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر 'روئٹرز' کو بتایا کہ جنوبی لبنان کے رہنے والوں کو بھی اسرائیل اپنے جنگی حملوں میں نشانہ بنانے سے گریز نہیں کرے گا اور یہ سلسلہ ضرورت کے مطابق جاری رکھا جائے گا۔

دو سینیئر لبنانی سیکیورٹی حکام اور ایک غیر ملکی سیکیورٹی ذمہ دار نے لبنان میں موجود ہوتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ انہیں اندازہ ہے کہ ایران میں جنگ روکنے کے باوجود اسرائیل لبنان میں جنگ نہیں روکے گا۔

یہ تمام اسرائیلی ذرائع ایک عرصے سے لبنان میں اسرائیلی قبضے کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر ریے ہیں۔

اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ لبنان کے سرحدی قصبوں اور دیہات سے اپنی فوج کا انخلاء نہیں کرے گا اور نہ ہی ان اہم پوزیشنوں کو خالی کرے گا جو اس نے 27 نومبر 2024 کے جنگ بندی معاہدے کے باوجود ابھی تک اپنے قبضے میں رکھی ہوئی ہیں۔

لبنان کی وزارت صحت نے جمعرات کے روز اعلان کیا تھا کہ ہلاک ہونے والے اور زخمیوں کی تعداد بالترتیب 123 اور 683 ہے۔ اسرائیل ایک عرصے سے اب لبنان کو اپنی چراگاہ سمجھتے ہوئے ڈیل کر رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز امریکہ و اسرائیل کی ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ چار سے پانچ ہفتوں تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ تاہم یہ جنگ مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں