سری لنکن ساحل کے نزدیک جہاز پر امریکی حملے، کم از کم 104 ایرانی ہلاک : ایرانی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایرانی فوج نے اتوار کے روز یہ تصدیق ہے کہ پچھلے دنوں سری لنکا کے ساحل کے نزدیک بین الاقوامی پانیوں میں امریکی حملے سے کم از کم 104 ایرانی جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے۔ امریکہ نے یہ حملہ ایران کے اس بحری جہاز پر کیا تھا جو بحری مشقوں کے لیے بھارت گیا تھا۔

امریکی بحریہ کا یہ حملہ بین الاقوامی قوانین کے خلاف بتایا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایک امریکی سب میرین نے تارپیڈو کر کے بحرہند میں سری لنکا کی بندرگاہ گیلے سے 19 سمندری میل کے فاصلے پر پچھلے بدھ کے روز کیا تھا۔

حملے کے نتیجے میں جہاز پر سوار ایرانی بحریہ کے اہلکار درجنوں کی تعداد میں جاں بحق ہو گئے۔ ایرانی بحریہ کو مشترکہ مشقوں کے لیے دعوت دینے والے بھارت نے اپنے ان مہمانوں کو بچانے کے لیے کوئی کوشش نہیں کی۔ اس وجہ سے بہت سے حلقوں کی طرف سے اس پر الزام لگا کہ بھارت ان ایرانی بحریہ کے اہلکاروں کو جہاز سمیت سمندر میں ڈبونے کی مبینہ سازش میں شریک تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں