امریکی ویزے کے لیے 15000 ڈالر کے باؤنڈز خریدنے کی شرط کا 50 ملکی شہریوں تک اضافہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکہ کی ٹرمپ انتظامیہ پچاس ملکوں کے شہریوں سے امریکہ میں داخل ہونے کی فیس کے طور پر 15000 ڈالر وصول کرے گا۔ یہ بات بدھ کے روز امریکی دفتر خارجہ کے عہدے دار کی طرف سے کہی گئی ہے۔

امریکی عہدے دار نے اپنی شناخت کا اظہار نہ کرنے کی شرط پر کہا فیس عائد ہونے سے متعلق اس سے قبل 38 ممالک تھے۔ اب مزید 12 ممالک کو اس فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔ ان ملکوں میں زیادہ تر افریقی ملک شامل ہیں۔

امریکہ اس پروگرام کو ویزوں سے متعلق توسیعی پروگرام کا نام دیتا ہے۔ یہ پروگرام 2 اپریل سے نافذ العمل ہوگا۔ عہدے دار نے بتایا یہ اقدام غیر ملکیوں کی امریکہ آمد کو محدود کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ کیونکہ بی1 ویزا اوربی2 ویزوں کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ویزے تجارت اور سیاحت سے متعلق ہوں گے۔

معلوم ہوا ہے کہ جن بارہ ممالک کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے ان میں کمبوڈیا، ایتھوپیا، گرینیڈا، لیسوتھو، موریطانیہ، منگولیا، موزمبیق نکاراگو، گنی اور تیونس وغیرہ شامل ہیں۔ دفتر خارجہ کے عہدے دار کے مطابق امریکہ آنے کے لیے بی 1 اور بی 2 ویزوں کے لیے درخواست دینے والوں کو امریکی بانڈز دیے جائیں گے۔

اس سے قبل جن ملکوں کے نام اس فہرست میں شامل ملکوں میں الجیریا، انگولا، اینٹیگو، باربڈا، بنگلہ دیش، بینن، بھوٹان، بوٹسوانہ، برونڈی، سنٹرل افریقہ ریپبلک، کیوبا، ملاوی، موریطانیہ، نمیمبیا، نیپال، نائیجیریا، ساؤ ٹوم، سینیگال، تاجکستان، ٹوگو، ٹونگا، ترکمانستان، یوگنڈا، وینزویلا، زیمبیا اورزمبابوے شامل ہیں۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ صدر بننے کے ساتھ ہی امیگریشن سے متعلق سخت اقدامات کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاکہ تارکین وطن کے سیلاب کو روکا جا سکے۔ اگرچہ انسانی حقوق کے اداروں کی طرف سے صدر ٹرمپ کی ان پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

صدر ٹرمپ کی نئی امیگریشن پالیسی کے تحت پچھلے سال ماہ جون میں 19 ملکوں کو اس فہرست کا حصہ بنایا تھا۔ وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ یہ اقدامات امریکی سلامتی کے لیے ضروری تھے۔ اب اس اعلان کے مطابق امریکی ویزوں کی تعداد میں کمی آجائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں