سعودی شاہی دربار نے اعلان کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ بدھ کی شام شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث جمعرات کو رمضان المبارک کے تیس روز مکمل کیے جائیں گے اور اس طرح بروز جمعہ عید الفطر کا پہلا دن ہوگا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے مملکت بھر میں بسنے والے تمام مسلمانوں سے اپیل کی تھی کہ وہ تقویم ام القریٰ کے مطابق اس سال سنہ 1447ھ کے ماہ رمضان کی انتیس تاریخ یعنی بدھ کی شام بمطابق 18 مارچ سنہ 2026ء کو شوال کا چاند دیکھیں۔