سینٹ کام نے خطرے کی اطلاعات کے بعد سکیورٹی کے لیے مزید اقدامات کی ہدایت کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی سنٹرل کمانڈ کے فلوریڈا میں ہیڈکوارٹر کی طرف سے اس کی تمام تنصیبات کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے ہاں شیلٹرز کا اہتمام کرے۔ یہ ہدایات بدھ کے روز سینٹ کام کے فوجی اڈے کو خطرے سے ملنے والی اطلاعات کے بعد جاری کی گئی ہیں۔

سینٹ کام کی طرف سے ایک 'فیس بک' پوسٹ میں کہا گیا ہے 'ہم خطرات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور اس کے مطابق ضروری اقدامات کرتے ہیں تاکہ سلامتی کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور تنصیبات کو محفوظ رکھا جا سکے۔' یہ بیان سینٹ کام کے 'ماکڈل ایئرفورس بیس' نے جاری کیا ہے جو ٹانپا میں قائم ہے۔

ایئربیس کی طرف سے اس سلسلے میں مزید کوئی تفصیالت جاری نہیں کی گئی ہیں کہ اسے ایران کی طرف سے کس قسم کا خطرہ درپیش ہے۔

اپنے بیان میں ایئربیس کے حکام نے کہا ہے جیسے ہی مزید اطاعات آئیں ان کو ضرور شیئر کیا جائے گا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ صورتحال اس امر کی اجازت دیتی ہے کہ حفاظت کے لیے شعوری طور پر کوششیں کی جائیں۔

اس سے قبل پیر کے روز جاری کی گئی ایک اور پوسٹ میں کہا گیا تھا تمام اہلکار چوکس رہیں اور سیکیورٹی فورسز کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات پر عمل کریں۔ اگر کوئی مشکوک چیز یا سرگرمی محصوس کریں تو اپنے حکام کو فوری طور پر آگاہ کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں