وینزویلا کے معزول صدر نکولس مادورو کے بیٹے جن کے والد دوسری سماعت کے لیے جمعرات کو نیویارک کی ایک عدالت کے سامنے پیش ہوئے، نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی قانونی نظام پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن یہ بھی کہا ہے کہ یہ مقدمہ ان کے والدین کے "اغوا" سے داغدار ہے۔
"ہمیں امریکہ کے قانونی نظام پر بھروسہ ہے،" قانون ساز نکولس مادورو گویرا نے کاراکاس میں کہا جنہیں "لٹل نکولس" بھی کہا جاتا ہے۔
تاہم انہوں نے مزید کہا: "فوجی کارروائی میں ایک منتخب صدر کی گرفتاری اور اغوا کی وجہ سے یہ مقدمہ شروع سے ہی ناجائز رہا ہے۔"
وینزویلا کے معزول صدر نکولس مادورو جمعرات کو دوسری بار نیویارک کی عدالت میں پیش ہوئے۔
جنوری کے اوائل میں امریکی کمانڈوز نے کاراکاس میں فوجی کاررائی میں 63 سالہ مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کو گرفتار کر لیا تھا اور وہ تقریباً تین ماہ سے بروکلین کی جیل میں ہیں۔