امریکی فوج کی جنرل کمانڈ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں اب تک تین سو سے زائد فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ امریکی فوج کی طرف سے یہ بات جمعہ کے روز کہی گئی ہے۔
امریکی بحری فوج کے کیپٹن ٹم ہاکنز نے کہا ہے' 28 فروری سے ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران اب تک امریکی افواج کے 303 فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ تاہم ان میں اکثر فوجی معمولی زخمی ہیں۔ جبکہ زخمی ہونے والے فوجیوں میں سے 273 فوجی ہسپتالوں سے ڈیوٹی پر واپس آ چکے ہیں۔
علاوہ ازیں ایک امریکی ذمہ دار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ امریکہ کے 10 فوجیوں کی حالت اب بھی شدید زخمیوں والی بتائی جاتی ہے۔ جبکہ اب تک ہلاکتیں 13 فوجیوں کی ہوئی ہیں۔ ان میں سے چھ فوجی عراق میں ہلاک ہوئے اور سات فوجی خلیج عرب میں زخمی ہوئے۔
جمعہ کے روز ہونے والی ایک اور پیش رفت میں ایرانی فوج نے علاقے کے ملکوں کو ہوٹلوں میں بھی امریکی فوجیوں کی وجہ سےمیزائل حملے شروع کر دیے ہیں۔
ایران کا موقف ہے کہ جب امریکی فوجی خلیجی ملکوں کے ہوٹلوں میں منتقل ہو رہے ہیں تو یہ ہوٹل ہمارے لیے امریکی ہوٹل بن جاتے ہیں اور جائز ہدف بن جاتے ہیں۔
دوسری جانب ایران کی طرف سے اپنی ہلاکتوں سے متعلق اعداد و شمار سامنے نہیں لائے گئے۔ البتہ امریکہ میں کام کرنے والے ایک گروپ نے 23 مارچ کو ایرانی ہلاکتوں کی تعداد 1167 بتائی ہے۔ تاہم دونوں اطراف نے باہم مذاکرات کا بھی ڈول ڈال رکھا ہے مگر ایک دوسرے کے اہداف کو ہر جگہ نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔