سعودی وزیر خارجہ کی اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے اپنے بھارتی ہم منصب ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر سے ملاقات کی۔

یہ ملاقات جمعے کے روز فرانس کے علاقے وو ڈی سیرنی میں منعقدہ جی سیون (G-7) کے وزارتی اجلاس میں سعودی وزیر کی شرکت کے موقع پر ہوئی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انھیں مزید مضبوط و مستحکم کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ نیز علاقائی و بین الاقوامی منظر نامے کی تازہ ترین صورت حال اور باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں فرانس میں سعودی عرب کے سفیر فہد بن معيوف الرويلی اور سعودی وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ولید بن عبدالحمید السماعیل بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں