میزائل اور ڈرون حملوں کی معلومات نشر کرنا ممنوع ہے: سعودی وزارتِ داخلہ کا انتباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی وزارتِ داخلہ نے آج میزائلوں اور دشمن ڈرونز کو روکنے کی کارروائیوں ان کی تصاویر بنانے یا ان سے متعلق معلومات نشر اور شیئر کرنے سے خبردار کیا ہے۔

ساتھ ہی یہ بھی تنبیہ کی کہ ایسا کرنے والے افراد قانونی کارروائی کا سامنا کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب نے مشتبہ فضائی سرگرمیوں کی اطلاع دینے کے لیے قومی ایپ "توکلنا" کے ذریعے ایک سروس متعارف کرائی ہے۔

یہ سروس مملکت میں موجود شہریوں اور مقیم افراد کو اس بات کا موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ فضائی مشاہدے (جیسے ڈرون یا میزائل) کی فوری اطلاع دیں، تاکہ یہ اطلاعات کم سے کم وقت میں متعلقہ حکام تک پہنچ سکیں اور بروقت کارروائی کے ذریعے ملک اور اس کے وسائل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں