شمالی کوریا کے فوجیوں کا ’سفاکانہ‘ جنگی مظاہرہ، کِیم جونگ اون خوشی سے سرشار
شمالی کوریائی صدر کی چوڑی مسکراہٹ، فوجیوں نے سروں سے اینٹیں توڑیں اور پیٹ پر ہتھوڑے کھائے
شمالی کوریا کے سربراہ کِیم جونگ اون نے اپنی ملکی فوجی طاقت کے ایک مظاہرے میں شرکت کی اور اس منظر سے وہ کافی متاثر نظر آئے۔
نمائش کے سب سے عجیب و غریب حصوں میں، بھیس بدلے ہوئے فوجیوں نے ایک دوسرے کے سروں پر کنکریٹ کے بھاری سلیب توڑے، جس کے بعد انہوں نے فنونِ سپہ گری کا مظاہرہ کیا جس کا اختتام ایک فوجی کی قلابازی پر ہوا۔
اسی دوران ایک اور فوجی نے لمبی لکڑی کی چھڑی لی اور اس سے ایک لڑاکا فوجی کو ضرب لگائی، جس سے لڑائی کے دوران ہی چھڑی کے دو ٹکڑے ہو گئے۔ کِیم جونگ اون کو ایک بڑی لکڑی کی میز کے پیچھے سفید رنگ کی دفتری کرسی پر بیٹھے ہوئے مظاہرے پر تبصرہ کرتے دیکھا گیا، جبکہ فوجی وردیوں میں ملبوس اہلکار ان کی باتوں پر ہنس رہے تھے۔
ایک اور منظر میں شرکاء نے ایک فوجی کے پیٹ پر کنکریٹ کے سلیب رکھے جبکہ دوسرے نے بڑے ہتھوڑے سے انہیں ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔
کیمرہ مسلسل شمالی کوریا کے سربراہ کی طرف مڑتا رہا جو اس شو سے بہت لطف اندوز ہو رہے تھے اور اپنی چوڑی مسکراہٹ اور بھرپور تالیوں کے ذریعے داد دے رہے تھے۔ ایک اور جگہ فوجی ایسی مشق میں مصروف تھے جس میں کدالیں پھینکنا اور اپنے ساتھیوں کے تنے ہوئے پیٹ پر ہتھوڑے مارنا شامل تھا۔
خصوصی آپریشن فورسز کے تربیتی اڈے کے معائنے کے بعد انہوں نے میدانِ جنگ میں براہِ راست لڑائی کے لیے جدید ترین ہتھیاروں کے تجربات کا مشاہدہ کیا۔
شمالی کوریا کی 'سینٹرل نیوز ایجنسی' کی جانب سے اتوار کے روز دی گئی اطلاع کے مطابق کِیم نے ایک نئے مین بیٹل ٹینک کے تجربات کی نگرانی بھی کی۔ ایجنسی نے ان کے حوالے سے بتایا کہ یہ ٹینک تقریباً تمام اینٹی ٹینک ہتھیاروں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کِیم جونگ اون نے ملک کے تزویراتی ہتھیاروں کی تیاری کے سلسلے میں ٹھوس ایندھن (سولڈ فیول) سے چلنے والے راکٹ انجن کے نئے تجربے کی بھی نگرانی کی۔
کِیم نے کاربن فائبر مواد استعمال کرنے والے ٹھوس ایندھن کے راکٹوں کے لیے ہائی تھرسٹ انجن کے زمینی تجربے میں شرکت کی۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس کی زیادہ سے زیادہ تھرسٹ پاور 2500 کلو نیوٹن ہے اور یہ ملک کی تزویراتی جارحانہ صلاحیتوں کو جدید بنانے کے پانچ سالہ منصوبے کا حصہ ہے۔
-
کویت سے 319 مصری شہریوں کی واپسی ، 10 میتوں کی منتقلی
خلیجی خطے میں جاری فوجی کشیدگی کے دوران مصری وزارت خارجہ کا بڑا آپریشن
مشرق وسطی -
لبنان کے مختلف علاقوں پر شدید اسرائیلی فضائی حملے، حزب اللہ کا کمانڈر ہلاک
جنوبی لبنان میں دھماکے کے نتیجے میں امن مشن کا ایک اہلکار جاں بحق
بين الاقوامى -
روس کی برطانوی سفارت کار کو جاسوسی کے الزام میں ملک چھوڑنے کی ہدایت
روسی وزارت خارجہ کی برطانوی شہریوں کو ویزا درخواستوں میں درست معلومات فراہم کرنے ...
بين الاقوامى