ایک جاپانی جہازرانی فرم نے پیر کے روز کہا ہے کہ اس کی ذیلی کمپنی کا ملکیتی اور ایک بھارتی پرچم بردار ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر کر جنوبی ایشیائی ملک کی طرف عازمِ سفر ہے۔
مٹسوئی او ایس کے لائنز کی خاتون ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ ایل پی جی ٹینکر گرین آشا آبنائے کو عبور کر گیا۔
انہوں نے کہا، عملہ اور کارگو دونوں محفوظ ہیں۔
یہ جاپان سے منسلک تیسرا بحری جہاز تھا جس نے آبنائے کو عبور کیا۔
ہفتے کے روز بھارت کی حکومت نے کہا کہ ایل پی جی ٹینکر گرین سانوی نے محفوظ طریقے سے آبنائے کو عبور کر لیا۔ یہ بھی مٹسوئی کی ذیلی کمپنی کی ملکیت ہے۔
ایک دن پہلے تین ٹینکرز بشمول مٹسوئی کے ایک مشترکہ ملکیتی ٹینکر نے آبنائے کو عبور کیا۔
یکم مارچ کے بعد مٹسوئی کا ایل این جی بحری جہاز سوہر آبنائے کو عبور کرنے والا اولین ایل این جی ٹینکر تھا۔
حالیہ دنوں میں جو چند بحری جہازوں نے تنگنائے عبور کی ہے، وہ جزیرہ لارک کے قریب ایران کے منظور شدہ راستے سے گذرے ہیں جنہیں معروف شپنگ جرنل لائیڈز نے "تہران ٹال بوتھ" کا نام دیا ہے۔