چین کی ایران کو اسلحہ فراہم کرنے کی تردید، مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے دوبارہ بھڑکنے سے خبردار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

چین نے پیر کے روز ان خبروں کو مسترد کر دیا، جن میں کہا گیا تھا کہ اس نے ایران کو اسلحہ فراہم کیا ہے یا ایسا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، انہیں بے بنیاد الزامات قرار دیا۔

یہ رپورٹس مختلف میڈیا اداروں نے امریکی انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے شائع کی تھیں۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گوو جیاکون نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین ہمیشہ فوجی سازوسامان کی برآمد کے حوالے سے محتاط اور ذمہ دارانہ مؤقف اپناتا ہے اور اپنے قوانین، برآمدی ضوابط اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق سخت کنٹرول نافذ کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔چین نے اس بات کی بھی امید ظاہر کی کہ پاکستان میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات کی ناکامی مشرقِ وسطیٰ میں دوبارہ جنگ کا سبب نہیں بنے گا۔

ترجمان نے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ متعلقہ فریق عارضی جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کریں گے اور اختلافات کو سیاسی و سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے، جنگ کو دوبارہ بھڑکانے سے گریز کریں گے اور جلد امن و استحکام کی بحالی کے لیے سازگار ماحول پیدا کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں