ایران جنگ

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی انتہائی نازک ہے: چین

عالمی برادری فریقین کے درمیان تصادم بڑھنے سے روکے: چینی وزیر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان موجودہ جنگ بندی انتہائی نازک ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کسی بھی ایسے اقدام کا سختی سے مقابلہ کرے جو جنگ بندی کو نقصان پہنچائے یا تصادم کو مزید بڑھائے۔ چینی وزارت خارجہ نے بتایا کہ وانگ ای نے یہ بات اپنے پاکستانی ہم منصب محمد اسحاق ڈار کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کی۔ وانگ ای نے کہا کہ ترجیح دوبارہ دشمنی شروع ہونے سے روکنے اور مشکل سے حاصل ہونے والی جنگ بندی کی رفتار کو برقرار رکھنے میں ہے۔

وانگ ای نے مزید کہا کہ چین تنازع کے حل میں پاکستان کے بڑے کردار کا خیرمقدم کرتا ہے اور بیجنگ بھی اس سلسلے میں اپنا تعاون پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو برقرار رکھنا تنازع کے حل تک پہنچنے کے لیے اولین ترجیح ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق وانگ ای نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے کہاکہ اولین ترجیح یہ ہے کہ دشمنی کی بحالی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے اور جنگ بندی کے اس راستے کو برقرار رکھا جائے جو بڑی مشکل سے حاصل ہوا ہے۔ وانگ ای نے مزید کہا کہ گزشتہ ماہ بیجنگ میں اسحاق ڈار کے ساتھ ملاقات کے دوران جس چین- پاکستان امن اقدام کا اعلان کیا گیا تھا، اس سے تصفیہ کی کوشش میں فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

دریں اثنا پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی برقرار ہے۔ انہوں نے اسلام آباد مذاکرات کی ناکامی کے بعد معاہدے تک پہنچنے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی تصدیق کی۔ شہباز شریف نے کابینہ کے اجلاس کے دوران مختصر ٹیلیویژن بیانات میں کہ اکہ جنگ بندی اب بھی برقرار ہے اور اس لمحے تصفیہ طلب مسائل کو حل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں