سعودی عرب کی جانب سے یمن میں زرعی پیداوار بڑھانے کے منصوبے کی مالی مدد

منصوبے میں کسانوں کی استعداد کار میں اضافہ اور آبپاشی کی ٹیکنالوجی کو بہتر بنانا شامل ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

یمن کی ترقی اور تعمیر نو کے سعودی پروگرام نے یمن میں چھوٹے کسانوں کے لیے غذائی تحفظ کے حصول کی خاطر زرعی قدر کے سلسلے کو مضبوط بنانے کے منصوبے کا آغاز کر دیا۔ یہ منصوبہ ابین، مارب اور حضرموت جیسی اہم زرعی گورنریوں میں تقریباً 2300 یمنی خاندانوں کو ہدف بنائے گا تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ اور معاشی حالات کو بہتر بنایا جا سکے۔

یہ منصوبہ زرعی ویلیو چینز کو تیار کرنے کے لیے ایک مربوط طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے چھوٹے کسانوں اور ضرورت مند دیہی خاندانوں کی مدد پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔

سعودی عرب کے اس منصوسے سے پیداواری کارکردگی اور آمدنی کے مواقع بڑھیں گے اور مقامی کمیونٹیز کی مشکلات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ منصوبے میں مداخلتوں کا ایک مکمل پیکیج شامل ہے جو زرعی مداخلتوں، کسانوں کی تربیت اور آبپاشی کی تکنیکوں کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔ زرعی پروسیسنگ اور پیکیجنگ یونٹس کا قیام اور مصنوعات کو مارکیٹوں سے جوڑنا بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔

سعودی پروگرام کے تحت کسانوں اور مقامی عملے کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام، جدید زرعی طریقوں کے فروغ کے لیے تکنیکی مدد اور سرگرمیوں پر عملدرآمد اور پائیداری کے حصول میں مقامی کمیونٹیز کی فعال شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس منصوبے کا آغاز یمن کے زرعی شعبے کی مدد کے لیے جاری ترقیاتی کوششوں کا حصہ ہے جو ملک میں غذائی تحفظ کے استحکام کے لیے بنیادی ستونوں میں سے ایک ہے۔ سعودی پروگرام کے تحت پیش کیے جانے والے یہ ترقیاتی منصوبے اور اقدامات روزگار کے ذرائع کی فراہمی، دیہی علاقوں کی پائیداری، انسانی سرمائے میں سرمایہ کاری اور خواتین و نوجوانوں کی اقتصادی خودمختاری میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔ اس پروگرام میں یمن کی سمال اینڈ مائیکرو انٹرپرائز ڈیولپمنٹ ایجنسی کے تعاون سے روزگار کی فراہمی کا منصوبہ بھی شامل ہے جو متاثرہ طبقات کو دیہی معیشت کی بحالی کے لیے اختراعی طریقے فراہم کرتا ہے۔

سعودی عرب کا یہ حالیہ منصوبہ غذائی تحفظ کے شعبوں کی مدد کرتا ہے۔ اس نے مستفید ہونے والوں کے لیے 13 ہزار سے زائد ملازمتیں فراہم کی ہیں کیونکہ یہ شعبے ماحولیاتی اور معاشی جھٹکوں کے حوالے سے انتہائی حساس ہیں۔ پروگرام نے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے قابل تجدید توانائی کے استعمال کا منصوبہ بھی نافذ کیا ہے جس کے تحت پینے کے پانی کے کنوؤں کی بحالی، شمسی توانائی سے چلنے والے آبپاشی کے نظام کی فراہمی اور تعلیمی و طبی مراکز اور گھروں تک بجلی پہنچانے کا کام کیا گیا ہے تاکہ زرعی پیداوار بڑھے اور توانائی کا پائیدار ذریعہ میسر آ سکے۔

واضح رہے یمن کی ترقی اور تعمیر نو کے سعودی پروگرام نے مختلف یمنی گورنریوں میں 8 بنیادی شعبوں (تعلیم، صحت، پانی، توانائی، نقل و حمل، زراعت و فشری، حکومتی صلاحیتوں کی تعمیر اور ترقیاتی پروگراموں) میں 287 سے زائد منصوبے اور اقدامات پیش کیے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں