جنگ بندی میں توسیع کے بعد... چین نے مشرق وسطیٰ میں "نازک مرحلے" سے خبردار کر دیا

بیجنگ کا کہنا ہے کہ لڑائی کے دوبارہ آغاز کو روکنے کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کار لانا اولین ترجیح ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

چین نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال ایک نازک مرحلے سے گزر رہی ہے۔ یہ انتباہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو مذاکرات کے لیے مزید وقت دینے کی خاطر جنگ بندی میں توسیع کے بعد سامنے آیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گوو جياكون نے آج بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ موجودہ علاقائی صورت حال جنگ اور امن کے درمیان ایک نازک موڑ پر کھڑی ہے ... اور اولین ترجیح دشمنی کے دوبارہ آغاز کو روکنے کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کار لانا ہے۔

جب گوو سے جنگ بندی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے براہ راست تبصرہ نہیں کیا اور صرف اتنا کہنے پر اکتفا کیا کہ بیجنگ اپنا تعمیری کردار ادا کرنا جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ روز (منگل) ایران کے ساتھ دو ہفتوں سے جاری جنگ بندی میں توسیع کر دی تھی، تاہم انہوں نے ایرانی بندرگاہوں کے امریکی محاصرے کو برقرار رکھنے کی بھی تصدیق کی ہے۔

ٹرمپ نے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ وہ جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع کریں گے جب تک ایران جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی تجویز پیش نہیں کر دیتا، لیکن انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ انہوں نے فوج کو ایرانی بندرگاہوں کا محاصرہ جاری رکھنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں