میرے کہنے کے بعد ایران آٹھ خواتین کو پھانسی کی سزا نہیں دے گا : صدر ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے زیر حراست لی گئی آٹھ خواتین کو پھانسی نہ دینے کا فیصلہ لیا ہے۔ ان خواتین کو ایران میں حالیہ حکومت مخالف مظاہروں کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ میں نے ایران سے کہا ہے امن مذاکرات کی خاطر ان خواتین کو رہا کر دیا جائے۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ 'ٹروتھ سوشل' پر مزید کہا 'میں بطور امریکی صدر اس بات کو بہت سراہتا ہوں کہ ایران اور اس کے رہنماؤں نے میری اس درخواست کا احترام کیا ہے اور خواتین کو پھانسی دینے کا منصوبہ روک دیا ہے۔ تاہم ایران نے اس امر کی تردید کی ہے کہ اس نے آٹھ خواتین کو پھانسی دینے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

انسانی حقوق گروپوں نے امریکی و اسرائیلی جنگ سے تباہ حال ایران کے حوالے سے کہا ہے ایران نے ماہ جنوری میں مظاہروں کے دوران زیر حراست لی گئی کم از کم ایک عورت کو پھانسی دے دی ہے جبکہ ایک اور خاتون کو ایسے مقدمے کا سامنا ہے جس کی سزا موت ہو سکتی ہے۔

ایران جس کے خلاف امریکہ و اسرائیل کی جنگ کے پہلے ہی روز یعنی 28 فروری کو اس کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو گھر کے اندر ان کے اہل خانہ سمیت ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اسی روز مناب پرائمری سکول میں لگ بھگ ایک سو ستر بچیوں کو بھی بمباری سے قتل کیا گیا تھا۔ تب سے ایران کے مختلف شہر، ہر طرح کی تنصیبات، حتیٰ کہ پل، ہسہتال اور تعلیمی ادارے تباہی سے دو چار کر دیے گئے۔ اس جنگ میں آج کل غیر معینہ مدت کا تعطل ہے۔ لیکن ایران اور ایرانی عوام کی معاشی کمر توڑنے کے لیے اب آبنائے ہرمز کا 'بلاکیڈ' جاری ہے۔

اس غیر معینہ مدت کے لیے ہونے والی جنگ بندی پاکستان کی ان امن کوششوں کا نتیجہ ہے جو جاری ہیں۔ مگر ابھی فریقین میں کسی مشترکہ مسودے پر امن معاہدے کے لیے اتفاق نہیں ہو سکا ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والے پہلے مذاکراتی دور کے اچانک رک جانے اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے واپس چلے جانے کے بعد ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز اور ایرانی جوہری پروگرام کے سلسلے میں حد سے زیادہ مطالبات داغ دیے ہیں۔

مغربی انسانی حقوق گروپوں کا ایران کے خلاف کہنا ہے کہ ایران میں پھانسیوں کی سزا معاشرے میں خوف پھیلانے کا موجب بنی ہوئی ہے۔ یہ مناسب نہیں ہے۔ سزاؤں کو لوگوں کے لیے خوف کا ذریعہ نہیں ہونا چاہیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں