میلونی کے خلاف ٹی وی میزبان کی "بد کلامی"... اٹلی نے روسی سفیر کو طلب کر لیا

ٹی وی میزبان نے انھیں انہیں "فاشسٹ"، "مکمل طور پر احمق" اور "ایک پستہ قد، بد صورت اور نا پسندیدہ خاتون" قرار دیا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اٹلی میں تعینات روسی سفیر نے بدھ کے روز روم حکومت کو اس وقت تنقید کا نشانہ بنایا جب انہیں ایک روسی ٹی وی میزبان کی جانب سے اطالوی وزیر اعظم جورجیا میلونی کے خلاف توہین آمیز تبصرے پر طلب کیا گیا تھا۔

اطالوی وزیرِ خارجہ انتونیو تاجانی نے سفیر الیکسی پیرامونوف کو اس وقت طلب کیا جب روس کے سرکاری ٹی وی پر روسی حامی میزبان ولادی میر سولوفیوو نے اطالوی وزیر اعظم کی توہین کرتے ہوئے انہیں "فاشسٹ"، "مکمل طور پر احمق" اور "ایک پستہ قد، بدصورت اور نا پسندیدہ خاتون" سمیت دیگر نازیبا القابات سے نوازا۔

اطالوی نیوز ایجنسی (انسا) کے مطابق انتونیو تاجانی نے بدھ کے روز ہونے والی ملاقات میں پیرامونوف سے کہا کہ "یہ ناقابلِ قبول ہے کہ 'روس ون' جیسے سرکاری چینل پر کام کرنے والا ایک اینکر اٹلی جیسی آزاد اور جمہوری ریاست کی وزیر اعظم کے خلاف ایسی بد کلامی اور ناقابلِ قبول زبان استعمال کرے۔" انہوں نے مزید کہا کہ روم حکومت میلونی پر سیاسی تنقید کی مخالف نہیں ہے، لیکن ان کے خلاف "بد کلامی اور صنفی بنیاد پر کی جانے والی توہین" کی سخت مخالفت کرتی ہے۔

دوسری جانب پیرامونوف نے اس طلبی کو ایک "فاش غلطی" قرار دیا اور اطالوی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ ایک ٹی وی اینکر کے تبصروں کو "بہانہ" بنا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "کوئی بھی عقل مند شخص کسی فرد کے ذاتی، جذباتی اور نجی خیالات کو کسی ملک کی حکومت کا با ضابطہ بیان سمجھنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں