برطانیہ: شاہ چارلس کے دورے سے قبل سکیورٹی کے حوالے سے امریکہ سے قریبی تعاون کر رہے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

برطانیہ کی حکومت اس ہفتے شاہ چارلس کے دورۂ امریکہ سے پہلے امریکی سکیورٹی سروسز سے قریبی تعاون برقرار رکھے ہوئے ہے، وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کے عشائیے میں فائرنگ کے بعد یہ بات ایک سینئر وزیر نے اتوار کو کہی۔

ہفتے کی رات واشنگٹن میں ایک عشائیے میں جب ایک شخص نے قریبی سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی تو سیکرٹ سروس کے ایجنٹس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کو جائے وقوع سے باہر نکال دیا۔

سکائی نیوز پر واقعے کے بارے میں سوال پر وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر کے چیف سیکریٹری ڈیرن جونز نے کہا، برطانوی حکومت اور بکنگھم پیلس نے شاہ چارلس کی سکیورٹی کو "بہت سنجیدگی سے" لیا جس پر پہلے ہی خاصی بحث جاری ہے۔

جونز نے مزید کہا، "آئندہ ہفتے جہاں پناہ کے دورۂ امریکہ کے حوالے سے ہماری سکیورٹی سروسز یقیناً قریبی تعاون کریں گی۔"

شاہ چارلس اور ان کی اہلیہ کیملا پیر کو چار روزہ دورے پر امریکہ پہنچنے والے ہیں جس میں ٹرمپ سے ایک نجی ملاقات اور کانگریس سے خطاب بھی شامل ہے جو امریکہ کی برطانوی حکومت سے آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کے موقع پر ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں