جنگ کی بحالی کا خدشہ، اسرائیل میں ہائی الرٹ، پناہ گاہیں کھولنے کے احکامات
فوج اور موساد کی سیاسی قیادت کو فوجی آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی مشترکہ تجویز
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ خلیج کے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اسرائیل نے اپنی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے اور ایران کے ساتھ جنگ کی ممکنہ بحالی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیلی فوج اور موساد نے سیاسی قیادت کو مشترکہ طور پر تجویز دی ہے کہ ایران میں فوجی آپریشن دوبارہ شروع کیے جائیں۔ اس وقت اسرائیل کے اندر لگ بھگ 6000 امریکی فوجی اور سکیورٹی اہلکار موجود ہیں۔
اسرائیلی نیوز ویب سائٹ ’واللا‘ نے ایک سکیورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیاسی قیادت کے سامنے دفاع اور حملے کے مختلف منظر نامے اور منصوبے پیش کر دیے گئے ہیں۔ ذریعے نے اشارہ دیا کہ ایران کے اندر اہداف کی فہرست میں روزانہ کی بنیاد پر توسیع ہو رہی ہے اور جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج اور امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام ) کے درمیان صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کی بریفنگ
دوسری جانب اسرائیلی نشریاتی ادارے نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل نے الرٹ کی سطح بڑھا دی ہے۔ ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تل ابیب ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے واشنگٹن کی جانب سے گرین سگنل کا منتظر ہے اور خلیج میں تیزی سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے سائے میں کسی بھی ایرانی حملے کا فوری جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
ادارے کے مطابق مذکورہ ذریعے نے مزید بتایا کہ آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے امریکی آپریشن مکمل طور پر اسرائیل کے ساتھ مربوط ہے۔ حالیہ پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف اپنی فوجی مہم دوبارہ شروع کرنے پر مجبور کر سکتی ہے۔
غیر معمولی فضائی نقل و حرکت
نشریاتی ادارے نے بتایا ہے کہ ہفتے کے آغاز سے اسرائیلی فضائی حدود بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس کے آسمان پر امریکی جنگی طیاروں اور فضا میں ایندھن بھرنے والے ٹینکر طیاروں کی غیر معمولی نقل و حرکت دیکھی گئی ہے۔
پناہ گاہیں کھولنے کی ہدایات
اسی تناظر میں اسرائیل کے مختلف شہروں اور قصبوں میں ایران کے ساتھ جنگ کی بحالی کے امکان کے پیش نظر عوامی پناہ گاہیں کھولنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ریشون لتسیون اور اشدود میں پناہ گاہیں کھول دی گئی ہیں جبکہ حیفا میں بھی اسی طرح کی تیاریاں جاری ہیں۔
-
شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات پر ایرانی حملوں کے بعد جنگ بندی کے احترام کا مطالبہ
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے منگل کے روز کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات پر حالیہ حملوں کی ...
بين الاقوامى -
گوتیرس کا ایران سے نوبل انعام یافتہ نرگس محمدی کی دیکھ بھال کا مطالبہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے نرگس محمدی کی صحت کے بارے میں تشویش ...
مشرق وسطی -
ایران کے خلاف جنگ کا فیصلہ صدر ٹرمپ کے ہاتھ میں ہے:امریکی وزیر دفاع
امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان ...
بين الاقوامى