لبنان نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کو ایک درخواست دی ہے جس میں ایران پر الزام عاید کیا گیا ہے کہ ایران سفارتی پروٹوکولز کی خلاف کرتے ہوئے لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا مرتکب ہو رہا ہے۔ لبنان کی طرف سے اقوام متحدہ میں دائر کردہ اس لبنانی شکایت کا علم 'العربیہ' کو ہوا ہے۔
لبنانی حکام کی یہ درخواست ایک خط کی صورت میں سامنے آئی ہے۔ جو سلامتی کونسل کے ارکان میں تقسیم کیا گیا ہے۔ خط میں بیروت نے ایران پر الزام لگایا ہے کہ ایران ویانا کنونشن میں طے کردہ سفارتی اقدار کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ یہ مداخلت ایرانی پاسداران انقلاب کور کے ذریعے کی جارہی ہے۔
لبنان کی طرف سے یہ خط سلامتی کونسل کے ارکان کو ایسے حالات میں لکھا گیا ہے جب اسرائیل اور ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کے درمیان ایک اور جنگ جاری ہے، اس جنگ کا آغاز 2 مارچ سے ہوا تھا۔ لبنان کا الزام ہے کہ ایران حزب اللہ کی اسرائیل کے خلاف مدد کر رہا ہے جو کہ لبنان کے اندروانی معاملات میں کھلی مداخلت ہے۔
مشرق وسطیٰ
ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ہاتھوں بیروت میں اس کے چار سفارت کار ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس سال کے شروع میں پاسداران انقلاب کے کئی ارکان کو بھی لبنان میں اسرائیل کی فوج نے ہلاک کیا ہے۔
جبکہ لبنان کے حکام کا موقف ہے کہ ایران جن ہلاکتوں کا ذکر کرتا ہے ان کے نام لبنانی حکومت کے پاس سفارت کاروں کے طور پر موجود نہیں تھے۔