برطانیہ کے شہزادہ ولیم نے اپنی وسیع شاہی جائیداد کے کچھ حصے بیچ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ جائیدادیں بیچنے سے انہیں دولت مقامی طور پر سرمایہ کاری کے لیے دستیاب ہو سکے گی۔ وہ 500 ملین پاؤنڈ کی خطیر رقم سے سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔
پانچ سو ملین کی رقم جو کہ ڈالروں میں 670 ملین ڈالر بنتی ہے شہزادے کے منصوبے کے مطابق 'افورڈ ایبل ہاؤسنگ اور ماحولیات سے متعلق منصوبوں پر لگائیں گے۔'
شہازادے کے پرانی شاہی جائیدادوں کو ڈسپوز آف کرنے کے منصوبے کے بارے میں برطانوی اخبار 'ٹائمز' نے رپورٹ شائع کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شہزادہ ولیم اپنی اس جائیداد کی بنیاد پر لندن کے اہم ترین مالک جائیداد تصور کیے جاتے ہیں۔ اس میں رہائشی و تجارتی جائیدادوں کے علاوہ وسیع و عریض زمین کے بھی مالک ہیں۔
ڈیوک آف کورن وال کے چیف ایگزیکٹو نے اس بارے میں کہا ' ڈیوک چاہتے ہیں کہ ان کی موجودگی کے مقامی کمیونٹیز پر اچھے اثرات مرتب ہوں۔ اس مقصد کے لیے بڑی سرمایہ کاری کی ضرورت ہو گی۔'
چیف ایگزیکٹو نے مزید کہا اس سلسلے میں کچھ رقم جائیداد کی فروخت سے حاصل ہو گی، کچھ شراکت داری سے ممکن بنائی جائے گی اور مزید قرضہ لی جائے گی، تاکہ کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔
شہزادہ ولیم جنہوں نے پچھلے سال بطور ڈیوک 20 ملین پاؤنڈ حاصل کیے تھے۔ ان کے والد شاہ چارلس کو عوام کی طرف سے تنقید کا سامنا ہے کہ وہ کس بھدے طریقے سے اپنی جائیدادوں کا انتظام کر رہے ہیں۔