روسی ڈرون کی رومانیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی... "ہم سب خطرے میں ہیں" : نیٹو
شمالی اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم (نیٹو) کے سکریٹری جنرل کے مطابق ہم اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے تیار ہیں
شمالی اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم (نیٹو) کے سکریٹری جنرل مارک روٹے نے جمعہ کے روز ایک روسی ڈرون کی جانب سے رومانیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے باور کرایا کہ "ہم سب خطرے میں ہیں.. اور ہم اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے تیار ہیں"۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نیٹو روسی ڈرونز کے خطرے کو روکنے کی اپنی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا جاری رکھے گا۔
انہوں نے "ایکس" پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں مزید کہا "روس کا غیر ذمے دارانہ رویہ ہم سب کے لیے خطرہ ہے... گذشتہ رات نے ایک بار پھر یہ دکھایا ہے کہ ان کی غیر قانونی جارحانہ جنگ کے اثرات سرحدوں پر نہیں رکتے"۔
روٹے نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا "ہم اندرونی طور پر دشمن کو باز رکھنے اور دفاع کی اپنی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا جاری رکھیں گے اور روسی جارحیت کے خلاف دفاع میں یوکرین کے لیے اپنی حمایت جاری رکھیں گے"۔
رومانیا کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یوکرین کی سرحد کے قریب گالاتس شہر میں ایک روسی ڈرون ملکی حدود کے اندر ایک رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے اور عمارت میں آگ لگ گئی۔
I just spoke with President @NicusorDanRO of Romania about the Russian drone that hit a residential building in Galati. I assured him of NATO’s absolute solidarity with Romania and expressed sympathy for those injured in the incident. I affirmed that NATO stands ready to defend…
— Mark Rutte (@SecGenNATO) May 29, 2026
نیٹو کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ رومانیا کے پاس یہ اختیار موجود ہے کہ وہ 1949 میں دستخط کیے گئے شمالی اوقیانوس کے معاہدے کی دفعہ 4 کو فعال کرنے کی درخواست کرے یا اسے فعال نہ کرے۔ یہ دفعہ یہ واضح کرتی ہے کہ اتحادی "آپس میں اس وقت مشاورت کرتے ہیں جب ان میں سے کسی کو بھی یہ نظر آئے کہ کسی بھی فریق کی علاقائی سالمیت، سیاسی آزادی یا سکیورٹی خطرے میں ہے"۔
ماضی میں اسے کئی بار فعال کیا جا چکا ہے، خاص طور پر پولینڈ کی جانب سے 2025 میں اپنی فضائی حدود میں روسی ڈرونز کی غیر معمولی دراندازی کے بعد۔
رومانیا نے نیٹو سے اپنی سرزمین پر "ڈرون مخالف صلاحیتوں کی منتقلی کو تیز کرنے" کے اقدامات کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔
اس سے قبل نیٹو نے جمعے کے روز رومانیا میں ایک رہائشی عمارت پر روسی ڈرون گرنے کے بعد روس کی "لاپروائی" کی مذمت کی تھی، جس کے نتیجے میں یوکرین کی سرحد کے قریب دو افراد زخمی ہوئے تھے۔
نیٹو کی ترجمان الیسن ہارٹ نے "ایکس" پلیٹ فارم پر لکھا "ہم روس کی لاپروائی کی مذمت کرتے ہیں"۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو کے سکیورٹی چیف مارک روٹے رومانیا کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ نیٹو کی ترجمان نے "ایکس" پر کہا "ہم تمام خطرات کے خلاف اپنے دفاع کو مضبوط بنانا جاری رکھیں گے، جن میں ڈرونز بھی شامل ہیں"۔
جمعے کا یہ واقعہ پہلی بار ہے جب رومانیا کے گنجان آباد علاقے میں کوئی ڈرون گرا ہے اور اس کے نتیجے میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس سے نیٹو کے مشرقی دھڑے پر کشیدگی میں اضافہ ہو گا، ایسے وقت میں جب یوکرین کے اتحادی جنگ کے اس کی سرحدوں سے باہر پھیلنے کے بارے میں فکر مند ہیں۔
رومانیا نیٹو اور یورپی یونین دونوں کا رکن ہے، اور یوکرین کے ساتھ اس کی 650 کلومیٹر طویل زمینی سرحد ملتی ہے۔
-
امریکہ سے دوبارہ جنگ شروع ہونے کا امکان کم ہے، ایرانی پاسداران انقلاب
ایران کی پاسداران انقلاب اسلامی کور کی بحریہ کے نائب سیاسی سربراہ محمد اکبرزادہ کے ...
مشرق وسطی -
امریکہ نے دو ایرانی فضائی کمپنیوں کے طیاروں پر فیول اور لینڈنگ پر روک لگا دی
امریکی وزیر خزانہ نے کمپنیوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایران کو ادائیگیاں ...
بين الاقوامى -
ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں 60 دن توسیع کی مفاہمت ہوگئی: امریکی ذرائع
معاہدہ ٹرمپ کی حتمی منظوری کا منتظر ہے اور اس میں جوہری مذاکرات شروع کرنے کا ذکر ...
مشرق وسطی