الجزائر کے نوجوان عبد الناصر بن کلفہ جنہیں سوشل میڈیا صارفین نے "الجزائر کا اسپائیڈر مین" کا لقب دیا ہے، کو سرکاری اور عوامی سطح پر زبردست پذیرائی ملی ہے۔ انہوں نے دسویں منزل پر واقع اپنے فلیٹ میں آگ میں گھرے دو بچوں کی جان بچانے کے لیے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔
"ریڈیو" ایسوسی ایشن وہ پہلی تنظیم تھی جس نے اس نوجوان کو اعزاز سے نوازا اور ان کی والدہ کو عمرہ کا ٹکٹ تحفے میں دیا، جس سے ان کے خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس کے بعد انہیں اوران (وہران) انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر کی جانب سے ملازمت کی کال موصول ہوئی، جس سے برسوں کی بے روزگاری کا خاتمہ ہوا۔
دارالحکومت الجزائر سے تقریباً 400 کلومیٹر مغرب میں واقع ولايت وہران کے " الیاسمین محلے" کے رہائشیوں نے اس نوجوان کو خراج تحسین پیش کیا جو اب ایک مقامی ہیرو بن چکا ہے۔ جبکہ الجزائر کے اندر اور باہر ہزاروں صارفین نے سوشل میڈیا پر ان کی بہادری اور بچوں کو بچانے کے لیے اپنی جان قربان کرنے کے جذبے کو سراہتے ہوئے ریسکیو آپریشن کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔
میرا عمل غیر ارادی تھا
عبدالناصر نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" سے بات کرتے ہوئے کہاکہ "میرا عمل غیر ارادی تھا، میں نے نتائج کے بارے میں نہیں سوچا۔ میں کسی بھی قیمت پر بچوں کو بچانے کی کوشش کرتا، چاہے مجھے اپنی جان ہی کیوں نہ دینی پڑتی، کیونکہ بچوں کو آگ کے بیچ چھوڑا نہیں جا سکتا تھا"۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی والدہ جو کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ یہ جان کر شدید خوفزدہ ہو گئیں کہ وہ دسویں منزل تک عمارت کا اگلا حصہ چڑھ رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ اپنی تسلی کے لیے عمارت کی چھت تک سیڑھیوں سے اوپر آئیں۔ عبدالناصر نے بتایاکہ "میں نے اوپر سے انہیں دیکھا، وہ پریشانی سے مجھے دیکھ رہی تھیں، میں نے انہیں تسلی دینے کی کوشش کی اور کہا کہ میں ٹھیک ہوں اور ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے"۔
بڑے پیمانے پر اعزاز
واقعے کے بعد ملنے والے اعزاز کے بارے میں نوجوان نے کہاکہ "الحمدللہ میں نے ایک اچھا کام کیا اور ہر طرف سے مجھے بھلائی ہی ملی۔ وزیر داخلہ اور مقامی حکومتی امور کے ذمہ دار سعید سعید نے میری ملازمت کا حکم دیا ہے۔ وہران ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر نے بھی مجھے اس بارے میں اطلاع دی ہے، میں اس قدردانی کے لیے بہت شکر گزار ہوں"۔
عبدالناصر نے عمارت کے اگلے حصے پر چڑھ کر توجہ اپنی جانب مبذول کرائی تھی یہ منظر دیکھ کر "اسپائیڈر مین" کردار کی یاد تازہ ہو گئی تھی۔ وہ سول ڈیفنس کی ٹیموں کے پہنچنے سے پہلے ہی بالکونی تک پہنچنے اور بچوں کو آگ کے شعلوں سے نکالنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
-
پہلی بار... ایک شکست سعودی عرب کو عالمی کپ فٹبال سے باہر کر گئی !
سعودی عرب کی فٹبال ٹیم عالمی کپ 2026 کے آٹھویں گروپ کے آخری میچ میں کیپ ورڈی کے ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب: ایک ہفتے کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر 15 ہزار سے زیادہ افراد گرفتار
سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی حکام کی جانب سے اقامہ، لیبر اور سرحدی ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں پیدا ہونے والے پاکستانی کے دلیرانہ اقدام کی وجہ سے اٹلی میں پذیرائی
اطالوی حکام نے سعودی عرب میں پیدا ہونے والی پاکستانی نوجوان کی بہادری کا اعتراف ...
پاكستان