چار مرتبہ کا عالمی چیمپئن جرمنی فٹبال ورلڈ کپ 2026 سے جلد باہر ہو گیا ہے۔ آخری میچ میں اسے پیراگوئے کے ہاتھوں ایک حیران کن شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کا فیصلہ دل چسپ مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر 4-3 سے ہوا، جبکہ مقررہ اور اضافی وقت میں میچ 1-1 سے برابر تھا۔
یہ اس ورلڈ کپ کا پہلا میچ ہے جس میں فیصلہ اضافی وقت اور پنالٹی ککس کے ذریعے ہوا۔
پہلے ہاف ک 42 ویں منٹ میں جولیو اینسیسو نے گول کر کے پیراگوئے کو برتری دلائی، جبکہ دوسرے ہاف کے 54 ویں منٹ میں انگلش کلب آرسنل کے اسٹرائیکر کائی ہاورٹز نے ہیڈر کے ذریعے میچ برابر کر دیا۔
اضافی وقت کے دوران 102 ویں منٹ میں جرمنی کے ڈیفینڈر جوناتھن ٹاہ کا ایک گول ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (VAR) کی مدد سے مسترد کر دیا گیا، جس کی وجہ ان کے ساتھی کھلاڑی والڈیمار انتون کی جانب سے پیراگوئے کے گول کیپر کے خلاف فاؤل قرار دیا گیا۔