اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں پھر بمباری کر دی، حزب اللہ کے ٹھکانے نشانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

اسرائیلی فوج نے لبنان کے ساتھ اسرائیل کی امریکی سرپرستی میں کی گئی جنگ بندی کے بعد جمعہ کے روز ایک بار پھر جنوبی لبنان میں حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اس نے یہ حملے حزب اللہ کی طرف سے لبنان میں موجود اسرائیلی فوجیوں پر حملے کے بعد کیے ہیں۔

اسرائیل اور لبنان نے ابھی پچھلے ہفتے ہی امریکی نگرانی میں ایک فریم ورک معاہدہ کیا ہے۔ تاکہ دو طرفہ جنگ رکے اور امن قائم ہو سکے۔ اس میں ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا بھی شامل ہے۔

تاہم اسرائیل لبنان کے ساتھ بار بار کی جنگ بندی اور معاہدوں کے باوجود لبنانی علاقوں سے اپنی فوج کے انخلا پر عملاً تیار نہیں ہے۔ بلکہ اس کا اسرائیلی اعلیٰ عہدے دار بھی کھل کر اظہار کرتے ہیں کہ لبنانی علاقے میں قائم اسرائیلی سیکیورٹی زون خالی نہیں کیے جائیں گے۔ یہ شاید اسی وقت ہو سکے گا جب حزب اللہ اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں رہے گی۔

جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے تقریباً دس لبنانی مقامات پر بمباری کی اور ان سب جگہوں کو حزب اللہ کے ٹھکانے قرار دیا۔ علاوہ ازیں ایک ٹرک کو بھی لبنانی علاقے میں نشانہ بنایا گیا ، اسرائیلی فوج کا مؤقف ہے کہ اس ٹرک میں حزب اللہ کے لیے اسلحہ لے جایا جا رہا تھا۔

اہم بات ہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان میں اپنی دس سے زائد جگہوں پر کارروائیاں اس وقت کی ہیں جب ایک طرف ایران کے مقتول سپریم لیڈر کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی تھی اور دوسری جانب اسی روز صدر ٹرمپ کے ساتھ فون پر خطے میں امن کے تناظر میں تفصیلی بات چیت کی ہے۔

بعدازاں اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جن مقامات پر بمباری یا حملے کیے ہیں یہ جگہیں جنوبی لبنان میں واقع ہیں۔ ان میں بنت جبیل، بیت یاحون، کونین اور برعشیت کے قصبے شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرزمین کے اس جنوبی لبنانی حصے کوسیکیورٹی زون بنانے کے لیے قبضے میں لے رکھا ہے۔ ان حملوں کے بعد جاری کیے گئے اسرائیلی فوجی بیان کے مطابق اس نے حزب اللہ کے عسکری انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کے لیے یہ حملے ہیں۔ یہ حملے تقریبا دس کلو میٹر تک پھیلی ہوئی پٹی پر کیے گئے ہیں جسے اسرائیل نے اپنے طور پر ہی قبضے میں لے کر سیکیورٹی زون قرار دے رکھا ہے۔

لبنانی صدرجوزف عون نے ایک ہی روز پہلے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ لبنانی سرزمین کا ایک انچ بھی اسرائیلی قبضے میں نہیں چھوڑا جائے گا۔

لبنانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے تین حملے جمعرات کی رات کیے تھے۔ رات کے وقت کیے گئے حملے برعشیت میں کیے گئے ، یہ علاقہ بنت جبیل میں واقع ہے۔علاوہ ازیں نبطیہ الفوقا میں بھی حملےکیے گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق صور کے نزدیک بھی حملے کیے گئے ہیں۔

واضح رہے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے منگل کے روز لبنان کے اس مقبوضہ علاقے کا دورہ کیا اور زور دے کر کہا کہ اسرائیلی فوج لبنان کا یہ علاقہ خالی نہیں کرے گی۔

اسرائیل نے 2 مارچ سے شروع ہونے والی اپنی لبنان میں جنگ کے دوران لگ بھگ 4300 لبنانی ہلاک کیے ہیں۔ اس دوران 38 اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size