سعودی عرب اور کینیا کے درمیان سیاسی مشاورت کا پہلا اجلاس
مقصد دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا اور ہم آہنگی و مشاورت کو بڑھانا ہے، تین مفاہمتی یادداشتیں
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کینیا کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر موسالیا مودافادی کا استقبال کیا ہے۔ استقبالیہ کے بعد فریقین نے سعودی- کینیا سیاسی مشاورتی کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد کیا۔
اس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا اور ان کے درمیان ہم آہنگی اور مشاورت کی سطح کو بلند کرنا ہے تاکہ ان کے مشترکہ مفادات کو پورا کیا جا سکے اور خطے کے امن و استحکام کو مدد مل سکے۔
وزير الخارجية الأمير #فيصل_بن_فرحان يستقبل وزير خارجية كينيا في الرياض، ويعقدان الاجتماع الأول للجنة المشاورات السياسية السعودية الكينية، ويوقعان على 3 مذكرات تفاهم، في مجالات:
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) July 5, 2026
🔹تشجيع الاستثمار المباشر
🔹التعاون في الخدمات الجمركية، و التصدير والاستيراد
🔹 استقدام وتوظيف… pic.twitter.com/j9to1FpBYz
دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں مفاہمت کی 3 یادداشتوں پر دستخط کیے۔ پہلی یادداشت براہ راست سرمایہ کاری کی حوصل افزائی کے شعبے میں تھی جس پر سعودی جانب سے سعودی وزیر سرمایہ کاری فہد السیف نے اور کینیا کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر موسالیا مودافادی نے دستخط کیے۔
دوسری یادداشت کسٹمز کے معاملات میں تعاون اور باہمی تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر مشتمل تھی جس پر سعودی جانب سے زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کے گورنر انجینئر سہیل ابانمی نے اور کینیا کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر موسالیا مودافادی نے دستخط کیے۔
📸 | جانب من التوقيع على مذكرات التفاهم بين المملكة العربية السعوية وجمهورية كينيا. pic.twitter.com/h3ySi7S2hZ
— وزارة الخارجية 🇸🇦 (@KSAMOFA) July 5, 2026
تیسری یادداشت سعودی ایکسپورٹ امپورٹ بینک اور کینیا ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے درمیان مفاہمت پر مشتمل تھی جس پر سعودی جانب سے سعودی ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر سعد الخلب نے اور کینیا کی جانب سے کینیا ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نورا راتیمو نے دستخط کیے۔
اس کے ساتھ ہی کینیا کے کارکنوں کی بھرتی اور ملازمت سے متعلق ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے جس پر سعودی جانب سے لیبر سیکٹر کے لیے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے نائب وزیر ڈاکٹر عبداللہ بن ناصر ابو ثنین نے اور کینیا کی جانب سے وزیر محنت اور سماجی تحفظ ڈاکٹر الفریڈ نگانگا موتوا نے دستخط کیے۔