امریکہ: پام بیچ ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر کے ڈونلڈ جے ٹرمپ ایئرپورٹ رکھ دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

فلوریڈا میں پام بیچ میں قائم ایئر پورٹ کا نام جمعرات کے روز سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔ یہ ایئر پورٹ اس سلسلے کی ان دنوں تازہ ترین کوشش ہے جس کے تحت مختلف اداروں ، مقامات ، پروگراموں اور حتیٰ کہ جنگی ہتھیاروں کو ریپبلکن اور ریپبلکن حکومت کے ساتھ جڑی ہوئی شناخت دی جا رہی ہے۔

نام کی اس تبدیلی سے پام بیچ ایئر پورٹ کا نام ڈونلڈ جے ٹرمپ انٹرنیشنل ایئر پورٹ ہوگا۔ یہ ایئر پورٹ ری پبلکنز کی حامی ریاست فلوریڈا میں ریپبلکن حمایت کی ایک نشانی بنے گا۔

ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے ' فاکس نیوز' سے بات کرتے ہوئے کہا ' میں نہیں جانتا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے کوئی شخص پام بیچ ایئر پورٹ سے زیادہ قربت رکھنے والا ہو گا۔

صدر ٹرمپ نے جب سے وائٹ ہاؤس میں بطور صدر دوبارہ قدم رکھے ہیں۔ کئی چیزوں پر ٹرمپ کانام طبع کیا جا چکا ہے۔ ان میں امریکی بحریہ کے جہاز ، امیر غیر ملکیوں کے لیے ویزا پروگرام بھی شامل ہیں۔

ریپبلکن فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس ماہ مارچ میں جنوب مشرقی فلوریڈا کے ایئرپورٹ کا نام 'ٹرمپ' کے نام پر رکھنے کے لیے قانون سازی پر دستخط کیے تھے۔

ایئرپورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی تین حرفی شناخت PBI اٹھارہ اگست کو تبدیل ہو کر DJT ہوجائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں