سعودی سول ڈیفنس: الخرج اور ینبع گورنریوں سے خطرات ٹل گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے سول ڈیفنس سے منسلک قومی ابتدائی وارننگ پلیٹ فارم نے مملکت کی دو گورنریوں الخرج اور ینبع میں مسلسل دو ہنگامی انتباہات جاری کیے، جن میں ممکنہ خطرات سے خبردار کیا گیا تھا۔

تاہم کچھ ہی دیر بعد سعودی سول ڈیفنس نے اعلان کیا کہ مذکورہ خطرات ٹل گئے ہیں اور صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔

دوسری جانب سعودی حکام نے گمراہ کن معلومات اور افواہوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواہوں کی تردید اور درست معلومات کی فراہمی اندرونی محاذ کو مضبوط بناتی ہے۔

سعودی سول ڈیفنس نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور غیر مصدقہ ذرائع، افواہوں اور نامعلوم ویڈیوز پر یقین کرنے سے گریز کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں