فرانس کی پارلیمان نے منگل کے روز اس قانون کو منظور کر لیا ہے جس کے تحت 15 سال سے کم عمر بچوں کی سوشل میڈیا تک رسائی کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ فرانس پہلا یورپی یونین کا رکن ملک ہے جس نے بچوں پر مختلف سوشل میڈیا ایپس بشمول 'ٹک ٹاک' کے استعمال پر پابندی لگائی ہے۔
سینیٹ کی طرف سے منگل کے روز ابتدا منظوری کے بعد فرانس کی قومی اسمبلی نے بھی اس بل کی منظوری دی ہے۔ بل کے حق میں 279 ووٹ آئے۔ جبکہ اس کی مخالفت میں 81 ووٹ آئے۔