ٹرمپ اسرائیل کے لبنان سے مکمل انخلا کے وعدے پر قائم ہیں: مسعد بولس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عرب، مشرقِ وسطیٰ اور افریقی امور کے سینئر مشیر مسعد بولس نے کہا ہے کہ امریکہ جنوبی لبنان سے متعلق معاہدے پر عمل درآمد کے لیے پُرعزم ہے، جبکہ صدر ٹرمپ اسرائیل کے لبنان سے مکمل انخلا کی حمایت کرتے ہیں اور لبنان سمیت پورے خطے میں امن کے قیام کے خواہاں ہیں۔

العربیہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مسعد بولس نے کہا کہ کسی بھی معاہدے پر عمل درآمد کے دوران فطری طور پر مشکلات، رکاوٹیں اور ممکنہ تاخیر پیش آ سکتی ہے، تاہم اصل ذمہ داری ان رکاوٹوں پر قابو پا کر طے شدہ معاہدے کو عملی جامہ پہنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لبنانی صدر جوزف عون، وزیرِاعظم نواف سلام کی حکومت اور لبنانی فوج اب تک ''بہترین کام'' کر رہے ہیں۔

ان کے بقول معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے لبنان، امریکہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان قریبی رابطہ اور تعاون جاری ہے۔



مسعد بولس نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس عمل کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہیں اور وہ گزشتہ دو برسوں کے دوران متعدد بار واضح کر چکے ہیں کہ ان کی خواہش لبنان اور پورے خطے میں امن کا قیام اور اپنے کیے گئے وعدوں کی تکمیل ہے۔

لبنان اور ایران

اس سوال کے جواب میں کہ کیا امریکی انتظامیہ لبنان کے معاملے کو ایران سے الگ کرنے میں کامیاب ہوئی ہے، مسعد بولس نے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک ''علاقائی جنگ'' ہے، صدر ٹرمپ پہلے ہی اس حوالے سے اپنا موقف واضح کر چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ حزب اللہ کو ایران کا ایک نمائندہ (پراکسی) سمجھتا ہے۔

ان کے مطابق حزب اللہ نے کئی دہائیوں تک لبنان کو یرغمال بنائے رکھا ، اب وقت آ گیا ہے کہ لبنانی حکومت اور مسلح افواج دوبارہ معاملات اپنے ہاتھ میں لیں اور اس صورتحال کا خاتمہ کریں۔

لبنانی فوج کی حمایت

لبنانی فوج کے لیے 15 کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کیے جانے سے متعلق خبروں پر مسعد بولس نے اس حوالے سے کسی فیصلے کی تردید کی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اس نوعیت کی کسی بھی مالی امداد کی منظوری امریکی کانگریس کے اختیارات میں آتی ہے۔

مسعد بولس نے کہا: یہ معاملہ کانگریس سے متعلق ہے، لیکن ہم نے کسی رقم پر بات نہیں کی۔

تاہم انہوں نے نہ تو اس بات کی تصدیق کی اور نہ ہی تردید کہ مستقبل میں لبنان کے لیے نئی فوجی امداد منظور کی جا سکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں