انصار بیت المقدس، الفرقان بریگیڈ اخوان کے عسکری ونگ ہیں: خرباوی
30 جون کی 'کاری ضرب' نے جماعت کا توازن تبدیل کردیا
مصر کی کالعدم اور دہسشت گرد قرار دی جانے والی دینی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کے ایک منحرف رہنما اور ممتاز دانشور ثروت الخرباوی نے کہا ہے کہ عسکریت پسند تنظیمیں انصار بیت المقدس اور الفرقان بریگیڈ اخوان کے عسکری ونگ ہیں۔
مصری دانشور نے ان خیالات کا اظہار "العربیہ" کے قاہرہ سے نشر ہونے والے پروگرام "مصر اپڈیٹ" میں گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ تیس جون 2013ء کو فوج اور عوام کی جانب سے کاری ضرب لگنے کے بعد اخوان المسلمون کا تنظیمی توازن تبدیل ہو چکا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں سابق اخوانی رہنما کا کہنا تھا کہ سنہ 2001ء میں اخوان کی زیر حراست قیادت ہر چیز سے فرار اختیار کرنے پر تُل چکی تھی۔ ان کے بہ قول جماعت حقیقت سے انکار کے مرض میں مبتلا ہو چکی ہے۔
ثروت الخرباوی کا کہنا تھا کہ اخوان المسلمون من گھڑت اور جھوٹ کے فروغ میں یہودیوں کے شانہ بشانہ چل رہی ہے۔ اخوان المسلمون کے ایک دوسرے منحرف لیڈرعبدالمنعم ابوالفتوح نے اخوان کی عالمی تنظیم کی حقیقت سے انکار کر دیا تھا۔ ثروت خرباوی کا کہنا تھا کہ سنہ 2000ء میں حج کے موقع پر میری ترک وزیر اعظم رجب طیب ایردوآن سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ "یہ مت بھولیے کہ ہم اخوانی ہیں"۔ یہ اس امر کا بین ثبوت تھا کہ اخوان المسلمون ایک عالمی تنظیم بن چکی ہے۔
-
مصر میں مرسی کے خلاف جیل توڑنے اور قتل کا نیا مقدمہ
اخوان کے علاوہ حماس اور حزب اللہ کے رہنما بھی مقدمے میں ماخوذ ہیں
بين الاقوامى -
مصر: نئے دستور کی منظوری کیلیے دور روزہ ریفرنڈم کی تجویز
جنوری کے وسط میں ہونیوالے ریفنڈم کی حتمی تاریخ ایک ہفتے میں سامنے آئے گی
مشرق وسطی -
مصر کی جامعات میں پولیس اور طلبہ میں جھڑپیں
جامعہ قاہرہ کے 7 اور اسیوط کی دو جامعات سے 18 طلبہ گرفتار
مشرق وسطی