بغداد: امریکی نجی کنٹریکٹرز محفوظ مقامات پر منتقل

منتقلی کی وجہ داعش کی پیش قدمی بنی، امریکی حکام کی تصدیق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

عراق میں عسکریت پسندوں کی مسلسل پیش قدمی کے پیش نظر امریکا کی نجی کمپنیوں سے وابستہ سینکڑوں اہلکاروں کی عراقی ائیر بیسز سے محفوظ مقامات پر منتقلی شروع ہو گئی ہے۔

امریکی کمپنیاں مشترکہ مقاصد کے لیے عراقی حکومت کے ساتھ مختلف منصوبوں پر کام کر رہی تھیں۔ امریکی کمپنیوں کے سینکڑوں اہلکار زیادہ تر عراق کے اہم فوجی ہوائی مستقروں پر تعینات تھے۔

واشنگٹن میں امریکی سرکاری حکام نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ امریکی کنٹریکٹڑز سینکڑوں کی تعداد میں بغداد کے شمال میں 80 کلو میٹر کے فاصلے پر قائم بلاد ائیر بیس سے منتقل ہو گئے ہیں۔

امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان جین پاسکی کا اس بارے میں کہنا تھا '' ہم تصدیق کر سکتے ہیں کہ امریکی شہری جو کنٹریکٹرز کی صورت میں امریکا کے فوجی اہلکاروں کی مدد کے لیے ایف ایم ایس پروگرام کے تحت موجود ہیں، ان کنٹریکٹرز نے عراق میں سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر عارضی طور پر اپنی جگہ تبدیل کی ہے۔''

واضح رہے پیر کے روز موصل سے اپنے حملوں کے نئے آغاز کے بعد عسکریت پسند تیزی سے دارالحکومت بغداد کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ تاہم جین پاسکی نے کہا '' بغداد میں امریکی سفارت خانہ اور قونصل خانے پہلے کی طرح ہی کام کر رہا ہے۔ ''

امریکی وزارت دفاع سے متعلق حکام نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا '' امریکی کنٹریکٹرز نجی کارکن ہیں امریکی حکومت سے ان کا براہ راست تعلق نہیں ہے، یہ سارے ان نجی کمپنیوں کے ہیں اور سارے جہاز بھی انہی کے ہیں۔''

ان حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ نجی کنٹریکٹرز کو عراقی حکومت تنخواہ دیتی ہے امریکی حکومت نہیں۔ واضح رہے بلاد ائیر بیس مصروف ترین ائیر بیسوں میں سے ایک ہے نومبر 2011 سے پہلے یہاں 360000 امریکی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں