اردن نے شامی سرحد پر چار گاڑیاں تباہ کر دیں
شام سے آنے والی گاڑیاں پر سرحدی محافظوں کی فائرنگ
اردن کے سرحدی محافظوں نے شام سے اردن میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والی چار گاڑیوں پر فائر کھول دیا۔ سرحدی محافظوں نے در اندازی کا ارتکاب کرنے والی شامی فوجی گاڑیوں کو رکنے کا اشارہ کیا، جسے نظر انداز کر دیا گیا تھا۔
سرکاری نیوز ایجنسی 'پیٹرا' کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا تھا۔ اس واقعے کی مزید تفصیلات کے لئے حکام سے فوری رابطہ نہیں ہو سکا۔
حکام کے مطابق اردن میں چھ لاکھ رجسٹرڈ شامی مہاجرین پناہ لئے ہوئے ہیں اور اردنی حکام کے مطابق مہاجرین کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔
چار سال سے جاری شامی بحران کے نتیجے میں تقریبا 160٫000 لوگ جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ تقریبا 30 لاکھ شامیوں نے ہجرت میں ہی عافیت جانی ہے۔
-
دمشق میں فلسطینی مہاجر کیمپ میں بھوک اور قحط کے ڈیرے
عالمی سفارتی مساعی محصورین کے مسائل کے حل میں ناکام
مشرق وسطی -
مشہور گلوکار سامی یوسف کا شامی مہاجر کیمپ کا دورہ
فرمائش پر گیت سنا کر اداس ماحول کو خوشگوار بنا دیا
مشرق وسطی -
انجلینا جولی کی لبنان میں شامی پناہ گزینوں سے ملاقات
منتظمین نے میڈیا اور پاپا رازیوں کو انجلینا سے دور رکھا
بين الاقوامى