بیروت: ہوٹل میں خودکش بم دھماکا ،ایک شخص ہلاک
لبنانی سکیورٹی فورسز کی مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران دھماکا
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک ہوٹل میں خودکش بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں فوری طور پر ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاع ہے اور سکیورٹی فورسز کے متعدد اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
العربیہ نیوز کے نمائندے کی اطلاع کے مطابق بیروت کے مغربی علاقے الروشة میں واقع دوروی ہوٹل کی چوتھی منزل میں دھماکا ہوا ہے۔اس وقت لبنان کی جنرل سکیورٹی فورس کے اہلکار وہاں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کررہے تھے۔یہ ہوٹل سعودی سفارت خانے کی عمارت کے نزدیک واقع ہے۔
بم دھماکے میں چھاپہ مار کارروائی میں شریک متعدد سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں اور انھوں نے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔مقامی میڈیا کی اطلاع کے مطابق بم دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں اور بہت سے لوگ ہوٹل میں پھنسے ہوئے تھے۔
بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے شہر کے جنوبی حصے کی جانب جانے والی شاہراہ پر سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات تھی۔یہ علاقہ شیعہ جنگجو تنظیم حزب اللہ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔دو روز قبل بیروت کے ایک نواحی علاقے میں خودکش بم دھماکا ہوا تھا جس میں جنرل سکیورٹی فورس کا ایک سارجنٹ مارا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پڑوسی ملک شام میں گذشتہ سواتین سال سے جاری خانہ جنگی کے لبنان میں بھی نمایاں منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور اس ملک میں اہل تشیع اور اہل سنت کے درمیان کشیدگی پائی جارہی ہے۔ حالیہ مہینوں کے دوران بیروت کے مختلف حصوں میں متعدد بم دھماکے ہوچکے ہیں اور تشدد کے ان واقعات کی وجہ سے اس چھوٹے ملک کی سیاحت کی صنعت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
-
لبنان میں دہشت گردی ،31 فلسطینیوں کو سزائے موت کا حکم
بیروت کی فوجداری عدالت کا ملزموں کی عدم موجودگی میں فیصلہ
مشرق وسطی -
"بشار الاسد اور حزب اللہ شام میں فتح مند ہوں گے"
لبنان میں مزاحمت مخالف صدر قبول نہیں: حسن نصراللہ کا انتباہ
مشرق وسطی -
لبنان کی یقین دہانیوں کے بعد سعودی سفیر کی بیروت واپسی
لبنان میں متعین سعودی سفیر علی عواض العسیری حکومت کی جانب سے سکیورٹی سے متعلق نئی ...
مشرق وسطی -
لبنان دھماکوں میں ملوث اشتہاری باپ، بیٹا شام فرار
شورش زدہ علاقوں کے لیے نیا سیکیورٹی پلان تیار
مشرق وسطی -
لبنان: نقاب پوشوں کی فائرنگ، فوجی افسر ہلاک
دو ہفتوں میں 28 افراد فرقہ وارانہ کشیدگی کی نذر ہو گئے
مشرق وسطی -
لبنان: دوسرے بڑے شہر طرابلس میں جھڑپیں، 5 افراد ہلاک
اہل سنت اور علویوں میں پھر کشیدگی، مسلح افراد کی ایک دوسرے پر فائرنگ
مشرق وسطی