چار ملین ریال کا سونا چرانے پر دو سعودی گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی پولیس نے دو سعوی باشندوں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں مسروقہ سونا برآمد کیا ہے۔ ملزمان سونا قطر کے ایک شہری سے لوٹ کر سعودی عرب لائے تھے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ریاض پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کی ایک مشتبہ شخص کے پاس غیر معمولی مالیت کا سونا موجود ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرکے اسے حراست میں لیا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے ایک دوسرے ساتھی کی بھی نشاندہی کی جسے شمال مشرقی سعودی عرب کے ضلع حفر الباطن سے حراست میں لے لیا گیا۔ ملزمان کی گرفتاری میں انٹر پول نے بھی بھرپور معاونت کی۔

تفتیش سے معلوم ہوا کہ ملزمان کویت محض سونا چرانے گئے تھے۔ مسروقہ سونے کی موجودہ مالیت چار ملین سعودی ریال سے زائد بتائی جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں