فواد معصوم عراق کے نئے صدر منتخب
عراق کی پارلیمان نے بزرگ کرد سیاست دان فواد معصوم کو نیا وفاقی صدر منتخب کر لیا ہے۔
عراق کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے جمعرات کو پارلیمان میں رائے شماری ہوئی ہے۔پارلیمان کے اسپیکر سلیم جبوری نے ووٹنگ کے بعد انتخابی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فواد معصوم نے 211 ووٹ حاصل کیے ہیں اور ان کے مخالف امیدوار کے حق میں صرف 17 ووٹ پڑے ہیں۔
فواد معصوم سبکدوش ہونےوالے صدر جلال طالبانی کی جگہ صدارتی منصب سنبھالیں گے۔گذشتہ روز دونوں بڑی کرد جماعتوں نے ان کے نام پر اتفاق کیا تھا جس کے بعد ان کا انتخاب یقینی تھا۔جلال طالبانی اٹھارہ ماہ تک جرمنی میں زیر علاج رہے تھے اور وہ پانچ روز قبل ہی وطن لوٹے ہیں۔
فواد معصوم 1938 ء میں پیدا ہوئے تھے۔انھیں دو عشرے قبل سابق مصلوب صدر صدام حسین کے دور حکومت میں خودمختار عراقی کردستان کا پہلا وزیراعظم منتخب کیا گیا تھا۔اب صدر کی حیثیت سے ان کے انتخاب کے بعد عراق میں نئی حکومت کے قیام کی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے۔
عراق کی مختلف نسلی ،لسانی اور سیاسی جماعتوں کے درمیان طے پائے غیر رسمی ،غیر تحریری معاہدے کے تحت ملک کا صدر کرد ،پارلیمان کا اسپیکر سنی اور وزیراعظم شیعہ سیاست دان ہوتا ہے۔موجودہ وزیراعظم نوری المالکی تیسری مدت کے لیے اس منصب پر فائز ہونا چاہتے ہیں لیکن عراق کی بیشتر مذہبی اور سیاسی جماعتیں ان کی مخالفت کررہی ہیں اور انھیں ملک میں جاری موجودہ بحران کا ذمے دار قرار دیتی ہیں۔
-
عراق: صدر جمہوریہ کے انتخاب کے لیے چھ شرائط مقرر
پارلیمنٹ نے صدارتی امیدواروں کے کوائف طلب کر لیے
مشرق وسطی -
عراقی صدر جلال طالبانی کی آج جرمنی سے وطن واپسی
بیرون ملک زیرعلاج رہنے کے بعد دوبارہ صدارتی فرائض سنبھالیں گے
مشرق وسطی -
عراقی صدر جلال طالبانی کے حامیوں پر بم حملہ، 25 ہلاک
عراق کے کرد آبادی والے ایک قصبے میں صدر جلال طالبانی کے حامیوں کی ریلی میں خودکش ...
مشرق وسطی -
صدر جلال طالبانی اسپتال میں زندہ ہیں عراقی وزیر خارجہ
کرد صدر کی دل کا دورہ پڑنے کے بعد حالت تشویش ناک
مشرق وسطی -
اختلافات کے باوجود کرد خودمختاری کا اعلان نہیں کریں گے طالبانی
عراقی صدر کی العربیہ سے خصوصی گفتگو
بين الاقوامى