اسرائیل اور فلسطین میں غزہ کی تعمیر نو کے لیے سمجھوتا

اقوام متحدہ کی ثالثی میں سمجھوتے کے تحت تعمیراتی سامان غزہ لایا جائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اقوام متحدہ کی ثالثی میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان غزہ میں تعمیراتی سامان درآمد کرنے کے لیے ایک سمجھوتا طے پاگیا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں اقوام متحدہ کے نمائندے رابرٹ سیری نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ سمجھوتے کے تحت اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تعمیراتی سامان حماس کے جنگجوؤں کے ہاتھ نہ لگے۔

نمائندے کا کہنا ہے کہ سمجھوتے کے تحت غزہ میں تعمیر نو کے لیے آنے والے سامان کی نگرانی کی جائے گی اور اب اس سامان کو کسی تاخیر کے بغیرغزہ کی پٹی لایا جانا چاہیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں