قلمون میں شامی اپوزیشن فورسز کی فاتحانہ پیش قدمی
لڑائی میں حزب اللہ کے کئی جنگجو ہلاک
شام میں اپوزیشن کی نمائندہ فوج جیش الحر نے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے "القلمون" کے کئی اہم مقامات پر قبضہ کرتے ہوئے سرکاری فوج اور ان کے حامی حزب اللہ کے جنگجوؤں کو علاقے سے پسپا ہونے پر مجبور کردیا ہے۔
اپوزیشن ذرائع کے مطابق لڑائی میں حزب اللہ کے کئی جنگجو ہلاک ہوئے ہیں اور بچ جانے والے اسلحے کا بھاری ذخیرہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ جیش الحر نے اسلحہ ذخائر پرقبضہ کرلیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شامی اپوزیشن فورسز نے القلمون میں ضہور المعبور کے مقام پر حملہ کر کے صدر بشارالاسد کے وفاداروں کو غیرمعمولی جانی اور مالی نقصان پہنچایا جس کے بعد وہ پسپائی پرمجبور ہوگئے۔
اپوزیشن کا کہنا ہے کہ القلمون میں ضہور المعبور پرقبضے کے ساتھ ساتھ جیش الحر نے تذویراتی اہمیت کے حامل مشرقی علاقے الاوز پربھی قبضہ کرلیا ہے۔ حزب اللہ کے کئی جنگجوؤں کی ہلاکت اور اسلحہ کے ذخائر قبضہ اس علاقے میں جیش الحر کی اہم ترین فتح سمجھی جا رہی ہے۔
ادھر دمشق کے قریب شامی فوج کے جنگی طیاروں نے عسال الورد،جرود اور رنکوس کے مقامات پر بمباری کی ہے۔ ان علاقوں میں بشارالاسد کی فوج اور حزب اللہ کے جنگجوؤں نے اپوزیشن کے ٹھکانوں پر تابڑ توڑ حملے کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ مقامات پر فریقین کے درمیان خون ریز جھڑپیں جاری ہیں۔
دمشق کے قریبی شہر یبرود میںبھی فوج کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔ شہر میںغیراعلانیہ کرفیو نافذ ہے اور گولہ باری کی آوازوں میں ایمبولینسوں کی سائرن بھی سنائی دے رہے ہیں۔
-
شامی اپوزیشن فورسز کا درعا کی اہم پہاڑی چوٹی پر قبضہ
شام میں صدر بشارالاسد کے خلاف سرگرم اپوزیشن کی نمائندہ فورسز "جیش الحر" ...
مشرق وسطی -
شامی اپوزیشن فورسز کی تربیت طویل المیعاد پروگرام ہے: امریکا
امریکا نے کہا ہے کہ شام میں صدر بشارالاسد کے خلاف مسلح تحریک چلانے والے اعتدال ...
بين الاقوامى -
"داعش کے زوال سے دہشت گردی ختم نہیں ہو گی"
عالمی اتحاد شامی اپوزیشن کی بھی مدد کرے: :سعود الفیصل
ایڈیٹر کی پسند