اردن: داعش سے تعلق کے جُرم میں چار افراد کو قید
اردن کی ایک عدالت نے شام اور عراق میں برسرپیکار جنگجو گروپ داعش سے تعلق کے الزام میں چار افراد کو تین سے پانچ سال تک قید کی سزا سنا دی ہے۔
ان چاروں اردنی شہریوں کو اگست میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے خلاف گذشتہ ہفتے ایک اسٹیٹ سکیورٹی عدالت میں مقدمے کی سماعت شروع کی گئی تھی۔عدالت نے ان میں سے دو کو داعش کی رُکنیت کے الزام میں پانچ، پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے اور دو کو اس دہشت گرد تنظیم کے نظریے کی انٹرنیٹ پر تشہیر کے جُرم میں تین، تین سال قید کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ اردن ان پانچ عرب ریاستوں میں شامل ہے جو شام میں امریکا کی قیادت میں داعش کے خلاف جنگی مہم میں شریک ہیں۔باقی چار ممالک قطر ،سعودی عرب ،بحرین اور متحدہ عرب امارات ہیں۔ان پانچوں ممالک کے جنگی طیارے شام میں داعش کے ٹھکانوں کو اپنے فضائی حملوں میں نشانہ بنا رہے ہیں۔
ان ممالک کے جنگی طیارے عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری نہیں کررہے ہیں۔داعش نے شام اور عراق کے ایک وسیع علاقے پرقبضہ کرکے اپنی حکومت قائم کررکھی ہے اور ان سے اردن کو بھی خطرات لاحق ہیں۔اردن کی ان دونوں ممالک سے سرحدیں ملتی ہیں۔بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اردن نے داعش مخالف مہم میں شریک ہوکر اپنے لیے خطرات پیدا کرلیے ہیں۔
تاہم اردن کے شاہ عبداللہ دوم کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شرکت کا فیصلہ خطے میں جاری اتھل پتھل اور طوائف الملوکی کے پیش نظر اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے وضع کردہ فریم ورک کے تحت کیا گیا ہے۔
-
مسجد الاقصیٰ میں جھڑپیں، اردن نے سفیر واپس بلا لیا
اردن کی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے ...
مشرق وسطی -
"1300 اردنی عراق میں داعش کے ہمراہ لڑ رہے ہیں"
اردن کے سابق وزیر اعظم معروف البخيت کا عمان میں خصوصی لیکچر
مشرق وسطی -
اردن: ابوقتادہ عدالت سے بری، دہشت گردی کا الزام تھا
ابو قتادہ کو اسامہ بن لادن کا دست راست کہا جاتا تھا
مشرق وسطی -
داعش پر بمباری: شریک سعودی پائلٹوں کی تصاویر جاری
پائلٹوں پر فخر ہے، شہزادہ سلمان۔ اردن، بحرین اور امارات کی تصدیق
مشرق وسطی -
داعش سے خلیج اور اردن کو خطرہ ہے:حزب اللہ
داعش کو عراق اور شام کے بعض علاقوں میں مزاحمت کا سامنا ہے
مشرق وسطی -
اردن نے شمالی سرحد پر نامعلوم ڈرون مار گرایا
اردن میں 'العربیہ' کے نامہ نگار نے اپنے مراسلے میں بتایا ہے کہ المفرق کے علاقے میں ...
مشرق وسطی