اردن نے شمالی سرحد پر نامعلوم ڈرون مار گرایا
اردن میں 'العربیہ' کے نامہ نگار نے اپنے مراسلے میں بتایا ہے کہ المفرق کے علاقے میں ڈرون طیارہ گرنے سے پیدا ہونے والے دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ یہ طیارہ اردن کے فائر کردہ میزائل کا نشانہ بنا۔
اردنی حکام نے خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کو بتایا کہ مفرق کی فضائی حدود میں محو پرواز ایک نامعلوم ڈرون کو اردنی فوج نے مار گرایا ہے۔ یاد رہے کہ پڑوسی ملک شام میں 2011ء سے جاری بحران کے باوجود اردن کے ساتھ اس نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔
حکام کا مزید کہنا تھا: "یہ واقعہ اردنی حدود کی خلاف ورزی ہے۔ اردن اس ڈرون کی شناخت کے بعد اعلیٰ سطحی اقدامات اٹھائے گا۔"
'العربیہ' نیوز چینل کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جہاز اردنی مملکت کی شمالی سرحد کی جانب سے پرواز کر رہا تھا اور اس وقت زعتری مہاجر کیمپ کے اوپر سے گزر رہا تھا جو کہ تقریبا ایک لاکھ شامی باشندوں کا گھر ہے۔
اردنی عہدیدار کا کہنا تھا "واقعے کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ فوج نے علاقے کو خالی کروا لیا ہے اور ڈرون کی شناخت کے لئے تفتیش کی جا رہی ہے۔"
-
اردن: شامی بچیوں کی شادیوں کی شرح میں دُگنا اضافہ
اردن میں مقیم شامی مہاجر بچیوں کی اوائل عمری میں شادیوں کی شرح میں دگنا اضافہ ہو ...
ایڈیٹر کی پسند -
برطانیہ: 10 ہزار شامی باغیوں کیلیے تربیتی منصوبے کا انکشاف
خطرناک منصوبے پر عمل ترکی اور اردن کی مدد سے کیا جانا تھا
بين الاقوامى -
اردن: جہادی رہنما نے داعش کی خلافت مسترد کر دی
داعش کی خلافت القاعدہ کے لیے بھی ایک چیلنج ہے: ماہرین
مشرق وسطی