لیبیا میں داعش کے ٹھکانوں پر مصر کے فضائی حملے
آٹھ حملوں میں تنظیم کے اسلحہ ڈپو اور تربیتی مراکز کو تباہ کیا گیا
مصر نے لیبیا میں دولت اسلامیہ 'داعش' کے متعدد ٹھکانوں پر متعدد فضائی حملے کئے ہیں۔ یہ کارروائی دہشت گرد تنظیم کے پاس یرغمال 21 قبطی عیسائیوں کو ذبح کرنے کی ویڈیو سامنے آنے کے چند گھنٹوں بعد کی گئی۔
مصری شہریوں کو بہیمانہ قتل کی ویڈیو سامنے آتے ہی صدر عبدالفتاح السیسی نے نیشنل ڈیفنس کونسل کا اجلاس طلب کر لیا، جس کے بعد قوم سے اپنے نشریاتی خطاب کرتے ہوئے داعش کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'مصر تم سے مناسب وقت پر تمارے بہیمانہ اقدام کا بدلہ لینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔'
مصری فوج کی جانب سے جاری کئے جانے والے بیان کے مطابق لیبیا میں دہشت گرد تنظیم داعش کے گولہ بارود کے ڈپو اور ٹریننگ کیمپوں پر آٹھ فضائی حملے کئے گئے ہیں۔ بیان کے مطابق حملے میں اہداف کو مکمل طور پر تباہ کیا گیا، جس کے بعد لڑاکا طیارے بحفاظت اپنی بیس پر واپس آ گئے۔
-
داعش نے مصر کے 21 قبطی عیسائی 'قتل' کر دیئے
قاہرہ دہشت گردی کے قابل نفرت عمل کا مناسب دے گا: السیسی
بين الاقوامى -
داعش نے مصر کے 21 قبطی مسیحی اغوا کر لئے
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے مصری شہریوں کو جلد از جلد لیبیا سے واپس بلانے کے ...
بين الاقوامى -
داعش کا شام میں اسرائیلی جاسوس پکڑنے کا دعویٰ
دولت اسلامی عراق وشام [داعش] نے ایک اسرائیلی عرب باشندہ کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ...
مشرق وسطی