البشمرکہ، عوامی لشکر کے داعش کے خلاف حملے
اربیل، کرکوک پر داعش کے حملے ناکام بنانے میں اتحادی فضائیہ بھی سرگرم
عراق سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کرد فورس البیشمرکہ، اتحادی فوج کے طیاروں اور شیعہ ملیشا نے ملکر عراق کی اربیل اور کرکوک گورنریوں میں داعش کے حملے پسپا کر دیئے۔
'العربیہ' کے ذرائع نے بتایا کہ ان حملوں میں انتہا پسند تنظیم کے دسیوں کارکن ہلاک و زخمی ہوئے۔
عراقی سیکیورٹی فورس اور شیعہ ملیشیا پر مشتمل عوامی لشکر شمالی عراق کے شہر کرکوک میں کرد فورس کی مدد کے لئے بڑی تعداد میں نکلے تاکہ شہر کو داعش کی دست برد سے محفوظ رکھا جا سکے۔
شمالی عراق میں کرد فورس نے داعش کے کئی روزہ محاصرے کے بعد کئی بڑے شہروں سمیت کرکوک شہر کا کںٹرول دوبارہ حاصل کیا ہے۔ ان شہروں میں موصل اور تکریت بھی شامل ہیں۔ یہ علاقے ملک کو کرد شمالی عراق سے الگ کرنے والی سرحد پر واقع ہیں۔
عوامی لشکر نے البیشمرکہ فورس کو متعدد معرکوں میں مدد فراہم کی۔ ان کے تعاون سے ہی گذشتہ برس اگست میں امرلی نامی شہر کا محاصرہ ختم کرانے میں مدد ملی۔ نیز عراقی دارلحکومت کی شمالی مشرقی گورنری دیالا سے داعش کے مسلح جنگجووں کی بیدخلی بھی عوامی لشکر کی مدد و تعاون سے ہی ممکن ہوئی۔
نیم خود مختار عراقی صوبے کردستان کے سربراہ مسعود بارزانی نے کرکوک گورنری میں البیشمرکہ فورس سے ملاقات کی اور تنظیم کے لڑاکا دستوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے عراقیوں کے لئے کرکوک کی اہمیت کے پیش نظر اس کا دفاع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی لشکر اور عراقی کرد فورس البیشمرکہ کے ساتھ مل کر عراقی کردستان کے علاقے میں وہ انتہا پسندوں کے خلاف لڑنے والی کسی بھی قوت کو خوش آمدید کہیں گے۔
درایں اثنا کرد حکام نے 'العربیہ' کو بتایا کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے جتھوں نے گذشتہ شام شمالی عراق کے شہر اربیل کے جنوب غربی کردی علاقوں پر بڑا حملہ کیا۔ ان حملوں کا سب سے زیادہ فوکس الکویر اور مخمور میونسپل ٹاونز پر رہا۔
انہی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں داعش کے دسیوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔ زیادہ تر داعش جنگجو البیشمرکہ فورس کی فائرنگ سے زخمی ہوئے اور متعدد ساتھیوں کی لاشیں میدان جنگ میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
البیشمرکہ فورس کے ایک ذریعے نے 'السومریہ نیوز' کو بتایا کہ اتحادی طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس محاذ پر داعش کا یہ پہلا حملہ نہیں۔ گذشتہ ماہ بھی داعش نے کردی فورس کے متعدد ٹھکانوں پر ناکام حملے کئے تھے۔
-
داعش کے ہاتھوں عراقیوں کا اغوا، زندہ جلائے جانے کا خدشہ
عراقی پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دولتِ اسلامیہ کے دہشت گردوں نے مغربی عراق کے ...
مشرق وسطی -
یواے ای طیاروں کی داعش کی تیل کی تنصیبات پر بمباری
متحدہ عرب امارات کے ایف سولہ لڑاکا طیاروں نے شام میں سخت گیر جنگجو گروپ دولت ...
مشرق وسطی -
داعش کو شکست دینے کے لیے اسلحہ چاہیے:عراقی وزیراعظم
عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے خلاف جنگ کے ...
مشرق وسطی -
بحرین، داعش مخالف جنگ میں اردن کا مددگار ہو گا
خلیجی ریاست بحرین دولت اسلامیہ عراق و شام [داعش] کے خلاف جاری جنگ میں اردن کی مسلح ...
مشرق وسطی -
لیبیا میں داعش کے ٹھکانوں پر مصر کے فضائی حملے
آٹھ حملوں میں تنظیم کے اسلحہ ڈپو اور تربیتی مراکز کو تباہ کیا گیا
مشرق وسطی -
داعش نے مصر کے 21 قبطی عیسائی 'قتل' کر دیئے
قاہرہ دہشت گردی کے قابل نفرت عمل کا مناسب دے گا: السیسی
بين الاقوامى